اسلام ٹائمز 11 Dec 2019 گھنٹہ 21:50 https://www.islamtimes.org/ur/news/832151/وزیراعظم-عمران-خان-رواں-ماہ-4-ممالک-کا-دورہ-کریں-گے -------------------------------------------------- ٹائٹل : وزیراعظم عمران خان رواں ماہ 4 ممالک کا دورہ کریں گے -------------------------------------------------- ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے رواں ماہ بحرین، سوئٹزرلینڈ اور ملائشیا کا بھی دورہ کرنا ہے، جبکہ وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کا شیڈول ترتیب دیا جا رہا ہے۔ دورے کے دوران وزیراعظم سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقاتیں کریں گے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان سعودی عرب سمیت دیگر ممالک کا دورہ کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان رواں ماہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے، دورے کے دوران وزیراعظم سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے رواں ماہ بحرین، سوئٹزرلینڈ اور ملائشیا کا بھی دورہ کرنا ہے، جبکہ وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کا شیڈول ترتیب دیا جا رہا ہے۔