اسلام ٹائمز 19 Nov 2019 گھنٹہ 18:14 https://www.islamtimes.org/ur/news/828066/خیبر-پختونخوا-اسٹیشنری-اور-یونیفارم-اسکول-سے-خریدنے-پر-کارروائی-کا-فیصلہ -------------------------------------------------- ٹائٹل : خیبر پختونخوا، اسٹیشنری اور یونیفارم اسکول سے خریدنے پر کارروائی کا فیصلہ -------------------------------------------------- صوبائی مشیر تعلیم کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی میں ترمیم کر رہے ہیں، کسی اسکول کو یہ حق نہیں کہ وہ اسٹیشنری اور یونیفارم کیلئے والدین کو مجبور کرے، دوسری جانب محکمہ تعلیم نے جرمانے کی فیس بڑھانے کی بھی تجویز دہدی۔ متن : اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے اسکولوں سے اسٹیشنری اور یونیفارم خریدنے کیلئے والدین کو مجبور کرنے والے تعلیمی اداروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔ صوبائی مشیر تعلیم ضیاء اللہ بنگش نے کہا کہ والدین کو مجبور کرنے والے اسکولوں کو 5 سے 15 لاکھ تک جرمانہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی میں ترمیم کر رہے ہیں، کسی اسکول کو یہ حق نہیں کہ وہ اسٹیشنری اور یونیفارم کیلئے والدین کو مجبور کرے۔ دوسری جانب محکمہ تعلیم نے جرمانے کی فیس بڑھانے کی بھی تجویز دہدی۔