اسلام ٹائمز 17 Nov 2019 گھنٹہ 15:16 https://www.islamtimes.org/ur/gallery/827832/1/بھٹ-شاہ-اصغریہ-اسٹوڈنٹس-کا-49واں-مرکزی-کنونشن-2 -------------------------------------------------- ٹائٹل : بھٹ شاہ،اصغریہ اسٹوڈنٹس کا 49واں مرکزی کنونشن(2) -------------------------------------------------- مرکزی کنونشن میں کیرئیر پلاننگ اور کونسلنگ، طلبہ کی جانب سے سائنسی نمائش، تقریری مقابلہ، مباحثہ اور مرکز کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی۔ تیسرے روز رات گئے تک نئے میر کارواں کے انتخاب کا مرحلہ ہوا۔ متن : اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 4 روزہ 49واں سالانہ مرکزی مہدیؑ امید مستضعفین جہاں کنونشن ثقافتی مرکز بھٹ شاہ ضلع مٹیاری میں جاری ہے، مرکزی کنونشن میں سندھ بھر سے طلبا و کارکنان کثیر تعداد میں شریک ہیں۔ تیسری روز میں علماء کرام، دانشور حضرات، ماہرین تعلیم، مختلف شعبہ جات کے ماہرین نے دروس اور لیکچرز دیئے، کنونشن میں کیرئیر پلاننگ اور کونسلنگ، طلبہ کی جانب سے سائنسی نمائش، تقریری مقابلہ، مباحثہ اور مرکز کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی۔ تیسرے روز رات گئے تک نئے میر کارواں کے انتخاب کا مرحلہ ہوا۔ مرکزی کنونشن آج بروز اتوار 17 نومبر کو نئے میر کاروان کے اعلان کے بعد اختتام پزیر ہوگا۔