اسلام ٹائمز 24 May 2022 گھنٹہ 15:47 https://www.islamtimes.org/ur/news/995836/انصار-اللہ-یمن-جدید-اور-خودکار-ہتھیاروں-سے-لیس-ہوچکی-ہے-لانا-نسیبہ -------------------------------------------------- ٹائٹل : انصار اللہ یمن جدید اور خودکار ہتھیاروں سے لیس ہوچکی ہے، لانا نسیبہ -------------------------------------------------- اپنے ایک بیان میں اقوام متحدہ میں عرب امارات کی مندوب کا کہنا تھا کہ ممکن ہے انصار اللہ کی جانب سے سرحد پار حملوں کیلئے ایسے ڈرونز کا دستہ تیار کیا جائے، جو چہرے کی شناخت اور مصنوعی ذہانت والی دیگر خصوصیات کا حامل ہو۔ متن : اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں عرب امارات کی نمائندہ دعویٰ کیا ہے کہ انصار اللہ یمن خودکار اور جدید ہتھیاروں سے لیس ہوچکی ہے۔ فارس نیوز کے بین الاقوامی ڈیسک کے مطابق، اقوام متحدہ میں متحدہ عرب امارات کی مستقل نمائندہ لانا نسیبہ نے دعویٰ کیا ہے کہ یمن کی مقاومتی تحریک انصار اللہ نے اپنے اسلحہ ڈپووں کو جدید ٹیکنالوجی کے حامل مہلک خودکار ہتھیاروں سے لیس کر لیا ہے۔ الخبر الیمنی کی رپورٹ کے مطابق، نسیبہ کا کہنا تھا کہ مستقبل میں پچھتانے کی بجائے، سکیورٹی کونسل کو چاہیئے کہ اسلحے کی صنعت میں انصار اللہ کے جدید ٹیکنالوجی والے ڈرونز کی ساخت پر پابندی لگائی جائے۔ صنعاء کے اسلحہ کی ساخت کی دوڑ میں شامل ہونے پر لانا نسیبہ کا عالمی اداروں کو خبردار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ممکن ہے کہ انصار اللہ کی جانب سے سرحد پار حملوں کے لئے ایسے ڈرونز کا دستہ تیار کیا جائے، جو چہرے کی شناخت اور مصنوعی ذہانت والی دیگر خصوصیات کے حامل ہوں۔ حال ہی میں یمن کی عوامی حکومت کے وزیر دفاع میجر جنرل محمد ناصر العاطفی کا کہنا تھا کہ یمنی مسلح افواج جنگ اور مسلسل محاصرے کے باوجود اپنے ہتھیاروں کے معیار اور ٹیکنالوجی میں ترقی کے لیے پرعزم ہیں۔ العاطفی کا مزید کہنا تھا کہ یمن کی مسلح افواج، بحری، بری اور فضائی شعبوں میں اعلیٰ جنگی صلاحیت رکھتی ہیں اور اسی طرح جدید ٹیکنالوجی کا ڈیفنس سسٹم اور دقیق نشانے پر لگنے والے میزائل سسٹم بھی اس کے پاس موجود ہیں۔