اسلام ٹائمز 6 Jul 2022 گھنٹہ 22:27 https://www.islamtimes.org/ur/news/1003125/پنجاب-ضمنی-انتخابات-یہ-امپائر-کو-ملا-لیں-بھی-نہیں-جیت-سکتے-عمران-خان -------------------------------------------------- ٹائٹل : پنجاب ضمنی انتخابات؛ یہ امپائر کو ملا لیں تو بھی نہیں جیت سکتے، عمران خان -------------------------------------------------- چیچہ وطنی میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن لوٹوں کو جتانے کی کوشش کررہا ہے، ہم انہیں دھاندلی نہیں کرنے دیں گے، 17 جولائی کو 20 میں سے 20 نشستیں جیتیں گے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان نے پنجاب کے 20 اضلاع میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ امپائر کو ملا لیں تو بھی نہیں جیت سکتے، الیکشن والے دن مجھے ہر پولنگ اسٹیشن پر 10-10 نوجوان چاہیں۔ چیچہ وطنی میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن لوٹوں کو جتانے کی کوشش کررہا ہے، ہم انہیں دھاندلی نہیں کرنے دیں گے، 17 جولائی کو 20 میں سے 20 نشستیں جیتیں گے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو مخاطب کرکے کہا کہ حمزہ سن لو! تم اور تمہارے خاندان نے ایک کام بھی ایمانداری سے نہیں کیا، انہوں نے ساری زندگی کرپشن سے دو نمبر پیسا بنایا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارے دور میں انڈسٹری نے ترقی کی اور کسانوں کو سب سے زیادہ فائدہ ہوا، یہ حکمرانی بیرونی سازش کے تحت ہم پر مسلط کی گئی ہے، موجودہ حکمرانوں نے مہنگائی آسمان پر اور معیشت زمین پر گرا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بھی نامنظور اور ان کے لوٹے بھی نامنظور، اب الیکشن کمیشن بے ضمیر ہوگیا اور ان کے ساتھ مل کر دھاندلی کر رہا ہے، قوم لوٹوں کو بھی سمجھ گئی ہے اور مولانا فضل الرحمان کو بھی سمجھ گئی ہے۔