اسلام ٹائمز 10 Dec 2022 گھنٹہ 11:39 https://www.islamtimes.org/ur/news/1029442/اقوام-متحدہ-کشمیریوں-کے-بنیادی-حقوق-تحفظ-کیلئے-کردار-ادا-کرے-ڈاکٹر-عارف-علوی -------------------------------------------------- ٹائٹل : اقوام متحدہ کشمیریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے کردار ادا کرے، ڈاکٹر عارف علوی -------------------------------------------------- صدر مملکت کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو نہیں بھولنا چاہیئے، پاکستان کا آئین اسی اقدار کی عکاسی کرتا ہے، ہر پاکستانی کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیئے کہ وہ اپنے فرائض نہ بھولے اور اپنے بنیادی اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہ کریں۔ متن : اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کشمیریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لئے کردار ادا کرے۔ انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر عارف علوی نے کہا کہ یہ دن اقوام متحدہ (یو این) میں انسانی حقوق کے عالمی منشور کی یاد دلاتا ہے، اقوام متحدہ کشمیریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لئے کردار ادا کرے۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو نہیں بھولنا چاہیئے، پاکستان کا آئین اسی اقدار کی عکاسی کرتا ہے، ہر پاکستانی کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیئے کہ وہ اپنے فرائض نہ بھولے اور اپنے بنیادی اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہ کریں۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی نے 74 سال قبل انسانی حقوق کا عالمی منشور منظور کیا تھا۔