اسلام ٹائمز 30 May 2014 گھنٹہ 8:58 https://www.islamtimes.org/ur/news/387642/قومی-اداروں-پر-ایک-کمرشل-ادارے-کو-ترجیح-دینا-سمجھ-سے-بالاتر-ہے-حمید-گل -------------------------------------------------- نواز شریف دانشمندانہ فیصلوں سے عاری ہوچکے ہیں ٹائٹل : قومی اداروں پر ایک کمرشل ادارے کو ترجیح دینا سمجھ سے بالاتر ہے، حمید گل -------------------------------------------------- اسلام ٹائمز: لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے آئی ایس آئی کے سابق چیف کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کیلئے لچک دکھائی جاسکتی ہے تو قومی اداروں کیلئے کیوں نہیں، نواز شریف دانشمندانہ فیصلوں سے عاری ہوچکے ہیں۔ متن : اسلام ٹائمز۔ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل حمید گل نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم تاریخ کے فیصلہ کن موڑ پر کھڑی ہے، اسلام آباد زبردست افواہوں کی زد میں ہے، نریندر مودی کے لئے لچک دکھائی جاسکتی ہے تو قومی اداروں کے لئے کیوں نہیں، نواز شریف دانشمندانہ فیصلوں سے عاری ہوچکے ہیں۔ دورہ بھارت کے دوران کشمیر پر بات نہ کرنا افسوس ناک ہے۔ قوم کے احساسات اور جذبات کی ترجمانی نہیں کی گئی۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے حمید گل نے کہا کہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ قومی اداروں پر ایک کمرشل ادارے کو ترجیح کیوں دی جارہی ہے۔