اسلام ٹائمز 13 Jun 2019 گھنٹہ 11:16 https://www.islamtimes.org/ur/news/799249/چین-میں-بارشوں-نے-تباہی-مچا-دی-17-ہلاک -------------------------------------------------- ٹائٹل : چین میں بارشوں نے تباہی مچا دی، 17 ہلاک -------------------------------------------------- گوانگشی زوہانگ میں مسلسل جاری رہنے والی بارشوں کے باعث 6 شہروں اور 38 کاؤنٹیز کو سیلابی صورتحال کا سامنا ہے جس کے باعث تقریبا 6 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ متن : اسلام ٹائمز۔ چین کے ریجن گوانگشی زوہانگ میں بارشوں نے تباہی مچا دی، سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ کے باعث 17 افراد ہلاک اور 9 لاپتہ ہو گئے۔ گوانگشی زوہانگ میں مسلسل جاری رہنے والی بارشوں کے باعث 6 شہروں اور 38 کاؤنٹیز کو سیلابی صورتحال کا سامنا ہے جس کے باعث تقریبا 6 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ سیلابی پانی میں کئی گاڑیاں بہہ گئیں، ریسکیو حکام نے پانی میں پھنسے ایک ہزار سے زائد افراد کو بچایا۔ بارشوں، سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ کے باعث متعدد گھر، سڑکیں اور فصلیں تباہ ہو گئیں۔