اسلام ٹائمز 2 May 2016 گھنٹہ 20:14 https://www.islamtimes.org/ur/news/536448/علامہ-احسان-علی-جعفری-سال-2016-19-کیلئے-ایم-ڈبلیو-ضلع-فیصل-آباد-کے-سیکریٹری-جنرل-منتخب -------------------------------------------------- ٹائٹل : علامہ احسان علی جعفری سال 2016-19 کیلئے ایم ڈبلیو ایم ضلع فیصل آباد کے سیکریٹری جنرل منتخب -------------------------------------------------- اسلام ٹائمز: فیصل آباد کی علی مسجد مدینہ ٹائو ن میں منعقدہ تنظیمی کنونشن میں ضلع بھر کے یونٹس سیکرٹری جنرلز اور نمائندگان نے شرکت کی اور انتخابی عمل میں حصہ لیا۔ متن : اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع فیصل آباد کی ضلعی شوری کا اجلاس علی مسجد مدینہ ٹائون میں منعقد ہوا جس میں آئندہ تین سال کیلئے ضلعی جنرل سیکرٹری کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ اجلاس کی صدارت صوبائی رہنما علامہ ظہور احمد نے کی۔ اجلاس میں ضلع بھر سے اراکین شوری نے شرکت کی اور انتخابی عمل میں حصہ لیا۔ اجلاس کے اختتام پر شرکا نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے علامہ احسان علی جعفری کو آئندہ تین سالوں کیلئے ضلع کا سیکرٹری جنرل منتخب کیا۔ اجلاس میں سابقہ سیکرٹری جنرل ڈاکٹر افتخار حسین نقوی، سید حسنین شیرازی ودیگر نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔