اسلام ٹائمز 7 May 2020 گھنٹہ 17:04 https://www.islamtimes.org/ur/news/861302/پنجاب-کے-تمام-تعلیمی-ادارے-15-جولائی-تک-بند-رہیں-گے -------------------------------------------------- ٹائٹل : پنجاب کے تمام تعلیمی ادارے 15 جولائی تک بند رہیں گے -------------------------------------------------- وفاق اور صوبہ کے درمیان اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ تعلیمی ادارے 15 جولائی تک بند رہیں گے، جبکہ بورڈ کے امتحانات کو بھی ختم کر دیا گیا ہے۔ اس طرح 9ویں، 10ویں، 11ویں اور 12ویں جماعت میں پروموشن گزشتہ برس کے رزلٹ پر کر دی جائے گی۔ متن : اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے تمام تعلیمی ادارے 15 جولائی تک بند رہیں گے جبکہ بورڈ کے امتحانات کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب اور وزیر تعلیم پنجاب کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وفاق اور صوبہ کے درمیان اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ تعلیمی ادارے 15 جولائی تک بند رہیں گے، جبکہ بورڈ کے امتحانات کو بھی ختم کر دیا گیا ہے۔ اس طرح 9ویں، 10ویں، 11ویں اور 12ویں جماعت میں پروموشن گزشتہ برس کے رزلٹ پر کر دی جائے گی۔ وزیر تعلیم مراد راس نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ہمیں بچوں، اساتذہ اور ان کے خاندانوں کی زندگیاں عزیز ہیں، اس لئے کورونا وائرس کے پیش نظر سکولوں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل تعلیمی ادارے یکم جون سے کھولنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم گرمی اور کرونا کے پیش نظر حکومت کی جانب سے فصیلہ پر نظرثانی کی گئی ہے۔