اسلام ٹائمز 6 Jul 2022 گھنٹہ 10:36 https://www.islamtimes.org/ur/news/1003026/عید-کے-موقع-پر-اسلحہ-کی-نمائش-اور-ہوائی-فائرنگ-پابندی-عائد -------------------------------------------------- ٹائٹل : عید کے موقع پر اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد -------------------------------------------------- دوسری جانب دفعہ 144 کے تحت 5 جولائی سے 4 اگست تک صوبے بھر میں ہوائی فائرنگ پر بھی مکمل پابندی ہو گی۔ متن : اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں عیدالاضحیٰ کے دوران اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کر دی گئی۔ صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 9 سے 12 جولائی تک صوبے بھر میں اسلحے کی نمائش اور اسلحہ لے کر چلنے  پر مکمل پابندی ہو گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صرف بینکوں کے سکیورٹی گارڈز لائسنس والا اسلحہ ساتھ لے کر چل سکیں گے۔دوسری جانب دفعہ 144 کے تحت 5 جولائی سے 4 اگست تک صوبے بھر میں ہوائی فائرنگ پر بھی مکمل پابندی ہو گی، اس اقدام کا مقصد امن و امان اور شہریوں کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔