اسلام ٹائمز 6 Jul 2022 گھنٹہ 10:12 https://www.islamtimes.org/ur/news/1003017/جتنی-مرضی-آڈیو-ریکارڈ-کریں-پوری-قوم-عمران-خان-کے-ساتھ-کھڑی-ہے-فیاض-چوہان -------------------------------------------------- ٹائٹل : جتنی مرضی آڈیو ریکارڈ کریں، پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، فیاض چوہان -------------------------------------------------- پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض چوہان نے کہا کہ حمزہ شہباز کی قیادت میں پری پول رگنگ ہو رہی ہے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ سابق خاتونِ اول بشریٰ بی بی کی لیکڈ آڈیو میں اگر لوٹوں کو غدار کہا گیا ہے تو اس میں کونسی بات غلط ہے؟, پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض چوہان نے کہا کہ حمزہ شہباز کی قیادت میں پری پول رگنگ ہو رہی ہے، الیکشن اسٹنٹ کے طور پر حمزہ شہباز نے عوام کو 100 یونٹ مفت بجلی کا سہانہ خواب دکھایا حالانکہ یہ معاملہ وفاق کا ہے یہ حمزہ کے دائرہ اختیارمیں ہی نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ آخری ایک دو ماہ میں ٹیلی فون ٹیپ کرنے کی کوشش کی گئی جس سے سازش ثابت ہوتی ہے لیکن سابق خاتونِ اول بشریٰ بی بی کی لیکڈ آڈیو میں اگر لوٹوں کو غدار کہا گیا ہے تو اس میں کونسی بات غلط ہے؟۔ فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ جتنی مرضی آڈیو ریکارڈ کریں، پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے اور عمران خان کے مشن کو شکست نہیں دی جاسکتی۔