QR CodeQR Code

ایران میں احتجاجی مظاہرے، حقائق کیا ہیں؟

23 Sep 2022 16:48

اسلام ٹائمز: اب وجوہات جانیے۔۔۔ امریکہ، اسرائیل، کینیڈا، روس اور چائینہ سمیت دیگر کئی ممالک میں ہر دن ایسے ہزاروں واقعات رونما ہوتے ہیں۔۔ جہاں نوجوان لڑکیوں کے ساتھ ریپ، گینگ ریپ، بچوں سے زیادتی اور اقلیتوں اور مذہب کی آڑ میں قتل عام ہوتا ہے، مگر نہ کہیں احتجاج ہوتا ہے، نہ ہی احتجاجی تحاریک ابھر آتی ہیں۔۔۔ نہ اقوام متحدہ آواز اٹھاتا ہے، نہ ہی انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں۔۔۔ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں پر سال کئی سو فلسطینی خواتین کی عصمت دری ہوتی ہے، قتل عام ہوتا ہے، کوئی آواز بلند کرنے والا نہیں۔۔


تحریر: عبدالحسین آزاد

ایران میں حالیہ دنوں ایک لڑکی کی پولیس حراست میں موت ہوئی۔ میڈیکل رپورٹس کے مطابق لڑکی کی موت دل کا دودہ پڑنے سے ہوئی۔۔ دیکھتے ہی دیکھتے پولیس حراست میں لڑکی کی موت کے خلاف ایران کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہروں نے زور پکڑنا شروع کر دیا اور اس وقت ایران میں ایک منظم مہم اس لڑکی کی موت کی آڑ میں چل رہی ہے اور اس سلسلے ایران میں کئی لڑکیوں نے احتجاج کے دوران اپنے سروں سے دوپٹے اتار کر انھیں جلا دیا۔۔ ادھر اقوام متحدہ نے بھی لڑکی کی موت پر شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان میں سوشل میڈیا میں چند نام نہاد سیکولر اور فیمنزم کے پجاریوں نے خود کو ارسطو، افلاطون اور لونجائنس ثابت کرنے کے لیے حجاب، دین مبین اسلام کے بنیادی قوانین ور نظام امامت و ولایت فقہی کے خلاف لکھنا اور بولنا شروع کر دیا اور حجاب کو ذاتی مسئلہ قرار دیتے ہوئے اس پر خوب تنقید کی۔

یہاں ان باتوں کو ایک طرف رکھ کر ہم ذرا حقائق  کو کھنگالنے کی کوشش کرتے ہیں۔۔ ایران میں ہر سال کسی نہ کسی معمولی واقعے کی آڑ میں اتنے متشدد مظاہرے ہوتے ہیں کہ ایمرجنسی کی صورت حال پیدا ہوتی ہے اور ریاستی ساکھ کو خطرات لاحق ہوتے ہیں، اس کی وجہ کیا ہے۔۔۔ کیا دنیا بھر کے ممالک میں ایسے واقعات رونما نہیں ہوتے۔۔۔ پھر ایران میں ایک معمولی واقعے کے خلاف عالمی برادری، عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں ہمہ وقت آواز اٹھانے کو تیار رہتی ہیں، کیوں۔۔۔؟؟؟ اقوام متحدہ بھی ان چیزوں کی آڑ میں فوری مداخلت کے لیے تیار ہے۔۔۔؟؟ پھر چند مخصوص نام نہاد سیکولر جنھیں نہ دین کا پتہ یے نہ ہی دنیا کا اور انسانی حقوق کے الف ب کا۔۔ وہ لوگ بغیر کسی تحقیق و جستجو کے میرا جسم میری مرضی اور مذہب ذاتی مسئلہ کے نعرے بلند کرنے لگتے ہیں، کیوں۔۔۔؟؟ کوئی تو وجہ ہوگی۔۔۔

اب وجوہات جانیے۔۔۔ امریکہ، اسرائیل، کینیڈا، روس اور چائینہ سمیت دیگر کئی ممالک میں ہر دن ایسے ہزاروں واقعات رونما ہوتے ہیں۔۔ جہاں نوجوان لڑکیوں کے ساتھ ریپ، گینگ ریپ، بچوں سے زیادتی اور اقلیتوں اور مذہب کی آڑ میں قتل عام ہوتا ہے، مگر نہ کہیں احتجاج ہوتا ہے، نہ ہی احتجاجی تحاریک ابھر آتی ہیں۔۔۔ نہ اقوام متحدہ آواز اٹھاتا ہے، نہ ہی انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں۔۔۔ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں پر سال کئی سو فلسطینی خواتین کی عصمت دری ہوتی ہے، قتل عام ہوتا ہے، کوئی آواز بلند کرنے والا نہیں۔۔ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں الجزیرہ کی رپورٹر کا سرعام قتل ہوا، مگر اقوام متحدہ نے ابھی تک لب سی لیے۔۔۔ اسی طرح حالیہ دنوں میں عراق میں امریکی فوج کی فائرنگ سے ایک نوجوان لڑکی شہید ہوئی، کوئی آواز نہیں اٹھی، کیوں۔۔۔

امریکہ اور دیگر کئی یورپی ممالک میں اسکولز، کالجز، یونیورسٹیز اور دیگر اہم تقریبات میں حجاب پر باقاعدہ پابندی ہے اور کئی ممالک نے تو سرکاری سطح پر حجاب پر پابندی لگائی ہوئی ہے۔۔۔ عالم ادارے خاموش ہیں۔۔۔ ہمارے نام نہاد سیکولر جن کو الف ب کا بھی نہیں معلوم ہوتا۔۔ جو دوسروں کی وال سے اور انٹرنیٹ سے مواد اٹھا کرکے پوسٹ کرتے ہیں، انھیں تو لکھنا بھی نہیں آتا، وہ بھی تنقید کرنے لگتے ہیں۔۔۔ عقل کے ان انددھوں کو چاہیئے کہ تھوڑی ریسرچ کریں، تاکہ حقائق واضح ہو جائیں۔۔۔

رہی بات ایران میں معمولی واقعات پر بھی قومی ایمرجنسی کے حالات پیدا ہونا، اس بات کا ثبوت ہے کہ ایران میں امریکا، اسرائیل اور دیگر کئی یورپی ممالک عوام کے ذریعے براہ راست مداخلت کر رہے ہیں اور معمولی واقعات میں بھی اپنے کرائے کے لوگوں اور ایجنٹوں کے ذریعے حالات خراب کرکے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے کے درپے ہوتے ہیں، ورنہ ایک لڑکی کی حادثاتی موت نہ عالمی سانحہ ہے اور نہ ہی ملکی و قومی سانحہ، جس پر اتنا شدید ردعمل دیا جایے۔۔۔ جہاں ایک طرف خواتین کے ایک گروہ نے حجاب مخالف احتجاج کیا، وہیں ایران میں بڑی تعداد میں لاکھوں خواتین نے حجاب کے حق میں مظاہرہ کرکے پاکستان اور دنیا بھر کے نام نہاد سیکولرز کے منہ پر زور کا طمانچہ مارا ہے۔۔۔۔۔


خبر کا کوڈ: 1015796

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/article/1015796/ایران-میں-احتجاجی-مظاہرے-حقائق-کیا-ہیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org