2
0
Monday 3 Oct 2022 12:30

ہم غافل کیوں ہیں؟

ہم غافل کیوں ہیں؟
تحریر: توقیر ساجد کھرل
 
سیالکوٹ میں ایک شخص ہر جمعہ کو میڈیکل ریپ کے روپ میں نمازِ جمعہ کی ادائیگی کیلیے آتا تھا۔ ایک ماہ بعد واقفیت اور اعتماد بڑھ گیا۔ مقامی انتظامیہ سے تعلقات اچھے ہوگئے۔ وہ ہر بار اپنے باکس سے کچھ ادویات بھی مفت میں نمازیوں میں تقسیم کر دیتا تھا۔ سب اسے شاہ جی سے پکارنے لگے۔ یکم اکتوبر 2004ء بروز جمعہ خطبہ کے دوران یہ شخص تلاشی دیتے ہوئے مسجدِ زینبیہ سیالکوٹ داخل ہونے لگا تو مقامی انتظامیہ نے ایک شخص نے کہا "تلاشی رہن دیو، شاہ جی ہوراں نُو آن دیو، آپنے ہی بندے نے، مفت دوائیاں وی دیندے نے۔" اس شخص نے اگلی صفوں میں پہنچتے ہی دھماکہ کر دیا، جس میں 30 سے زائد نمازی شہید اور 75 زخمی ہوئے۔
 
واقعہ کے 18 سال بعد یعنی گذشتہ روز سیالکوٹ کے نواحی علاقے میں مجلس عزاء میں ایک نوجوان لائیو کوریج کی غرض سے آتا ہے۔ ذاکرِ اہلبیت نوید عاشق (بی اے) کا خطاب تسلی سے سنتا ہے اور موقع ملتے ہی اپنے بیگ سے پستول نکال کر فائر کر دیتا ہے۔ اس بار بھی قاتل کو کسی نے مجلس میں داخل ہونے سے روکا ہوگا تو جواب آیا ہوگا آپنا ہی ہے۔۔۔۔ آن دیو۔۔ کیا ساری ذمہ داری سکیورٹی اداروں کی ہے۔ جس ملک میں بات بات پر توہین کا الزام لگا دیا جاتا ہے۔ کیا ہماری کوئی ذمہ داری نہیں بنتی؟ دشمنِ عزا کئی ماہ پہلے سے لمبی منصوبہ بندی کرتا ہے اور ہم۔؟؟؟ ہم اتنے غافل کیوں ہیں۔؟؟؟؟؟؟؟
خبر کا کوڈ : 1017366
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Pakistan
غلط موقع پر غلط تحریر ہے یہ؟ ابھی فوکس قاتل پر رکھنا چاہیئے۔ یہ تو انتظامیہ پر سے پریشر ریلیز کرنے والی بات ہوگئی۔
Iran, Islamic Republic of
اچھی توجہ دلائی ہے۔ ایسے موقعوں پر لوگ توجہ سے پڑھتے ہیں۔ عوام کو خود بھی محتاط ہونا چاہیئے اور اندھا اعتماد نہیں کرنا چاہیئے۔
ہماری پیشکش