0
Sunday 5 Apr 2015 22:12

والدین کا مقام اور احترام (3)

والدین کا مقام اور احترام (3)
تحریر: ساجد حسین ساجد
sajidwarind@yahoo.com

انسان پر والدین کے اسی (۸۰) حقوق ہیں، چالیس کا تعلق ان کی زندگی اور چالیس کا تعلق ان کے مرنے کے بعد ہے۔ وہ چالیس حقوق جو زندگی میں اولاد پر واجب ہیں ان میں سے دس کا تعلق جسم، دس کا تعلق زبان، دس کا تعلق دل اور باقی دس کا تعلق مال سے ہے۔ والدین کے وہ جسمانی حقوق جن کا خیال رکھنا اولاد پر واجب ہے۔
۱)۔ والدین کی خدمت کی جائے، کیونکہ فرمان خدا وندی ہے’’ واخفض لھما جناح الذلّ من الرحمہ‘‘۔
۲)۔ ان کی عزت و وقار کا دھیان رکھا جائے۔
۳)۔ ان کو پشت نہ کی جائے۔
۴)۔ ان کے حکم پر عمل کرے اگر شریعت میں حرام نہ ہو اور اگر کام شرعاً واجب نہ ہو تو جس کام سے منع کریں، رک جانا چاہئے۔
۵)۔ سنتی روزہ والدین کی اجازت کے بغیر نہ رکھا جائے۔
۶)۔ جیسے ہی والدین سامنے آئیں اٹھنا چاہئے، جب تک اجازت نہ دیں بیٹھنا نہیں چاہئے۔
۷)۔ والدین کی رضامندی کے بغیر سفر پر نہیں جانا چاہئے۔
۸)۔ راستہ چلتے وقت والدین کے پیچھے چلا جائے۔
۹)۔ ان کے بارے میں مہربانی سے سوچ بچار کرے۔
۱۰)۔ ہمیشہ خود کو ان کی خدمت کیلئے تیار رکھے۔

البتہ وہ دس حقوق کہ جن کا تعلق زبان سے ہے ان کے مطابق اولاد کو چاہئے کہ:
۱)۔ والدین کے ساتھ نرم لہجہ میں بات کرے۔
۲)۔ ان کی آواز سے اپنی آواز بلند نہ کرے۔
۳)۔ ان کی شان میں گستاخی نہ کرے۔
۴)۔ ان کو نام سے نہ بلائے بلکہ ابا جان، امی جان وغیرہ سے مخاطب کرے۔
۵)۔ ان کی بات کو نہ کاٹے۔
۶)۔ ان کی کہی ہوئی بات کو نہ جھٹلائے۔
۷)۔ نیکی کی تبلیغ کرتے ہوئے اور برائی سے روکتے ہوئے ان کی طرف اپنا خطاب قرار نہ دے۔
۸)۔ ہمیشہ ان کیلئے دعا کرتے رہنا چاہئے۔
۹)۔ ان کے ساتھ ادب و احترام سے بات کرے۔
۱۰)۔ ان دونوں کو اف نہ بولے اور اپنا رخ نہ موڑے۔
وہ دس چیزیں جن کا تعلق دل سے ہے اور اولاد کا ان پر عمل کرنا واجب ہے۔
( جاری ہے)
خبر کا کوڈ : 452116
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش