0
Wednesday 2 Sep 2015 17:46

پاکستانی خفیہ ایجنسیوں نے ملک میں را کا نیٹ ورک توڑ دیا، مزید گرفتاریوں کا امکان

پاکستانی خفیہ ایجنسیوں نے ملک میں را کا نیٹ ورک توڑ دیا، مزید گرفتاریوں کا امکان
لاہور سے ابو فجر کی رپورٹ

انتہا پسند بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے برسر اقتدار آنے کے بعد ’’را‘‘ کی پاکستان میں سرگرمیوں میں اضافہ ہوگیا ہے، تاہم پاکستانی خفیہ ایجنسیوں نے ملک دشمن سرگرمیوں کیخلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے پنجاب میں ’’را‘‘ کیلئے کام کرنے والے 12 افراد کو پکڑ کر بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ ذرائع کے مطابق اقتصادی راہداری کی تعمیر کو ناکام بنانے کیلئے بھارتی شرانگیزیوں کو ناکام بنانے کیلئے پاکستانی ایجنسی آئی ایس آئی نے پنجاب کے 8 شہروں لاہور، اوکاڑہ، قصور، بہاولپور، ملتان، سیالکوٹ، رحیم یار خان اور بہاولپور سے اب تک ریسرچ اینڈ انیلیسز ونگ (را) سے تعلق رکھنے والے 12 ایجنٹوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دشمن ملک کی تنظیم کے یہ ہینڈلر آزادانہ طور پر مقامی ایجنٹوں کے ذریعے معلومات اکٹھی کرنے کے ٹاسک پر کام کر رہے تھے۔
ان نیٹ ورکس کو توڑ کر پاکستانی خفیہ اداروں نے بھارت کو بڑا دھچکا دیا ہے۔ ان گرفتار افراد سے کی جانے والی تفتیش کی روشنی میں مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ’’را‘‘ کے ایجنٹ پاکستانی سیاستدانوں اور اہم شخصیات کے بارے میں معلومات اکٹھی کرتے ہیں اور اہم سرکاری عمارتوں کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کی کوشش کرتے ہیں۔ واہگہ بارڈر کے قریب گائوں سے پکڑا گیا الیاس عرف پرویز سپیشل برانچ پنجاب میں کام کرتا تھا اور 10 سال سے وی وی آئی پی پروٹیکشن یونٹ میں تعینات تھا۔ الیاس کو ’’را‘‘ کے بارڈر سمگلروں نے بھرتی کیا تھا۔ الیاس سے ملنے والی معلومات کی روشنی میں ’’را‘‘ کیلئے کام کرنیوالے مزید 4 افراد کو پکڑا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 483592
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش