0
Friday 9 Oct 2015 13:13

بلوچستان میں 3 لاکھ بوگس طالب علموں کے اندراج کا انکشاف، رپورٹ

بلوچستان میں 3 لاکھ بوگس طالب علموں کے اندراج کا انکشاف، رپورٹ
ترتیب و تنظیم: این ایچ حیدری

محکمہ تعلیم بلوچستان میں 3 لاکھ بوگس بچوں کا اندراج کیا گیا ہے۔ اسی طرح 9 سو گھوسٹ اسکولوں کے نام پر پیسے لیے جاتے رہے ہیں۔ ڈائریکٹریٹ آفس میں چند ایسے کالی بھیڑیں موجود ہیں، جنہوں نے اتنے بڑے پیمانے پر کرپشن کی ہے۔ وزیراعلٰی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے مطابق جس دن بلوچستان میں تعلیمی نظام درست ہوا، وہی دن حقیقی انقلاب کہلائے گا۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز خدا کا خوف کرکے نظام کی بہتری کیلئے کردار ادا کریں۔ اب بھی ڈائریکٹریٹ سے لوگوں کو لاکھوں روپے کے عوض ٹیچرز کی نوکریاں دینے کا لالچ دیا جاتا ہے، مگر ایسا کسی صورت نہیں ہونے دیا جائے گا۔ محکمہ تعلیم کے ضلعی افسران کو مخاطب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ وہ رب کی رضا کیلئے صوبے کو جہالت سے بچانے کیلئے ہمت کریں کیونکہ بلوچستان کے لوگ غربت اور پسماندگی سے اسوقت تک نہیں نکل سکتے، جب تک تعلیمی انقلاب نہ آئے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ صوبے میں نو سو سکول ایسے ہیں جن کا کوئی وجود نہیں لیکن ان کے اخراجات کی مد میں صوبائی حکومت سے رقم حاصل کی جا رہی ہے۔ خیال رہے کہ دو برس قبل بلوچستان میں تعلیم کی صورتحال پر مرتب کی جانے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ صوبے میں چھ سے 16 سال کی عمر کے چونتیس اعشاریہ ایک فیصد بچے سکول نہیں جاتے۔ سکول نہ جانے والوں میں بچوں میں سے 21 فیصد لڑکیاں اور 13 فیصد لڑکے تھے۔

دریں اثناء محکمہ تعلیم بلوچستان کے سیکرٹری عبدالصبور کاکڑ نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مذکورہ اعداد و شمار ہم نے اکھٹا کرکے صوبائی حکومت کو فراہم کیا ہے۔ محکمہ تعلیم کے مانیٹرنگ ٹیموں نے تمام اضلاع کا دورہ کرکے اسکولوں اور اساتذہ کا ریکارڈ اکھٹا کیا ہے۔ تمام ڈیٹا کو کمپیوٹرائز کیا گیا۔ ماضی میں سفارش کی بنیاد پر بھی اساتذہ کی بھرتیاں ہوتی تھی، لیکن اس مرتبہ ہم نے 1700 سو کے قریب استاتذہ کی سینئیر و جونئیر پوسٹوں کی تعنیاتی این ٹی ایس کے ذریعے کی، جو اپنی جگہ ایک بڑا قدم ہے۔ صوبے کی تاریخ میں ایس کبھی نہیں ہوا کہ صرف اور صرف میرٹ کی بنیاد پر ہزاروں اساتذہ کی بھرتیاں ہوں۔ مستقبل میں تعلیم سے متعلق مزید بہتری کیلئے صوبائی حکومت کو انتظامیہ بین الاقوامی تنظیموں کیساتھ ملکر مختلف پروجیکٹز پر عملی اقدامات شروع کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 489768
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش