0
Friday 4 Dec 2015 09:30

ملٹری پولیس پر حملہ، اہم دہشتگرد گرفتار، اعتراف جرم کیساتھ ٹارگٹ کلرز کی نشاندہی بھی کردی

ملٹری پولیس پر حملہ، اہم دہشتگرد گرفتار، اعتراف جرم کیساتھ ٹارگٹ کلرز کی نشاندہی بھی کردی
رپورٹ: ایس جعفری

حساس ادارے نے کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر ملٹری پولیس کے اہلکاروں پر حملے میں ملوث ایک اہم ہشتگرد کو ویسٹ زون سے حراست میں لے لیا ہے، جس نے واردات میں ملوث ہونے کا اعتراف کرنے کے علاوہ ٹارگٹ کلرز کی نشاندہی بھی کر دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج سے کراچی میں گل پلازہ ایم اے جناح روڈ پر ملٹری پولیس کی گاڑی پر حملہ آور دہشتگردوں کی شناخت کے دوران حساس ادارے کے ایک اہلکار نے ایک دہشت گرد کو پہچان لیا، جو واردات کے وقت بھی فوجی گاڑی کے قریب موجود تھا۔ دہشتگرد کی شاخت کے بعد فوری ویسٹ زون میں کارروائی کرکے دہشتگرد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جس سے نامعلوم مقام پر تفتیش کی گئی۔ دوران تفتیش دہشتگرد نے دہشتگردی میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے حملہ آوروں (ٹارگٹ کلنگ ٹیم) کی نشاندہی بھی کر دی ہے۔

گرفتار دہشتگرد اپنے کمانڈر کی ہدایت کے مطابق تمام واردات اور دہشتگرد ٹیم کی نگرانی کر رہا تھا، جبکہ واردات کے دوران اس نے ایک گولی بھی نہیں چلائی، اور واردات کے فوری بعد فون پر اس نے کوڈ میں اپنے کمانڈر کو پیغام بھی دیا، جس کا ثبوت حساس ادارے نے کال ٹریسنگ اور جیو فنسنگ سے حاصل کیا ہے۔ گرفتار دہشتگرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، جو کافی عرصے سے نگرانی میں تھا۔ دہشتگرد کی گرفتاری جلد ہی وفاقی سطح پر ظاہر کر دی جائے گی۔ دوسری جانب فرانزک ڈویژن کی رپورٹ کے مطابق واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ نومبر 2014ء سے دہشتگردی میں استعمال ہو رہا ہے، جس سے رینجرز، پولیس، پاک فوج کے اہلکاروں سمیت ڈاکٹرز اور دیگر افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

دوسری جانب کراچی میں ملٹری پولیس کی گاڑی پر حملے کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے، دہشت گردوں کی نشاندہی کے لئے تین عینی شاہدین نے پولیس سے رابطہ کر لیا، ان کی مدد سے خاکے تیار کئے جا رہے ہیں۔ کراچی میں تبت سینٹر کے قریب ملٹری پولیس کے اہلکاروں پر حملے کی تحقیقات میں اہم بریک تھرو ہوا ہے، پولیس کو واقعے کے تین عینی شاہد مل گئے ہیں۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ موقع کے گواہوں کی مدد سے دہشت گردوں کے خاکے تیار کئے جا رہے ہیں، دو عینی شاہدین سے سی آئی اے اور ایک سے سی ٹی ڈی کے حکام معلومات لے رہے ہیں، حکام کے مطابق دہشتگردوں نے حملے سے پہلے یا بعد میں موبائل استعمال نہیں کیا۔
خبر کا کوڈ : 502474
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش