1
0
Thursday 7 Apr 2016 09:03

اونچی دکان پھیکا پکوان؟؟؟؟

اونچی دکان پھیکا پکوان؟؟؟؟
رپورٹ: ذیشان صادقی

آج پاکستان کے بظاہر معتبر روزنامہ نوائے وقت کی ایک خبر نظر سے گزری، جسے پڑھ کر شدید دھچکہ لگا، خبر کا عنوان یہ تھا۔ "ایران کی تلواریں عرب ممالک سے انتقام لینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، ایرانی جنرل" اس عجیب و غریب عنوان نے مجبور کیا کہ اس روزنامہ نے جس فارسی سایٹ کے حوالے سے خبر دی ہے کیوں نہ اس سایٹ سے تحقیق کر لی جائے، تاکہ اس خبر کے درست یا نادرست ہونے کے بارے میں مطمئن ہوا جاسکے۔ تسنیم نیوز پر اس حوالے سے موجود تفصیلی خبر کو چند بار انتہائی توجہ سے پڑھا۔ اس خبر کے جس پیرا گراف سے یہ سرخی یا عنوان نکالا گیا ہے، اس پیرا گراف کی من و عن فارسی عبارت اور ساتھ ہی اس کا اردو ترجمہ پیش کیا جا رہا ہے، تاکہ قارئین بہتر انداز میں کوئی نتیجہ نکال سکیں کہ پاکستان کے وہ اخبارات جنہیں ہم بظاہ معتبر سمجھتے ہیں اور پھر ان کی خبروں کو سند کے طور پر کوڈ کرتے ہیں، ان کی حالت زار کیا ہے۔

فارسی عبارت:

سرلشکر جعفری تصریح کرد: امروز رفتار ذلیلانه حکام برخی از کشورهای عربی در حمایت از اسرائیل و قتل‌ عام مردم بیگناه یمن و فلسطین توسط حکام آل‌سعود، آبرو و عزت امت عربی را در معرض خطر قرار داده است، در عین حال مطمئن هستیم مردمان سرزمین‌های عربی به‌زودی تیغ‌های انتقام را برخواهند کشید.
اردو ترجمہ:
بریگیڈیئر جنرل جعفری نے کہا ہے کہ بعض عرب ممالک کی جانب سے اسرائیل کی حمایت پر مبنی ذلیلانہ اقدام اور سعودی حکام کی طرف سے یمن اور فلسطین کے بے گناہ عوام کے قتل عام نے امت عربی کی عزت و آبرو کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ اسی اثناء میں ہمیں اطمینان ہے کہ جلد ہی ان عرب ممالک کے عوام اپنے حکام کے ذلالت پر مبنی کردار کی وجہ سے ان کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔ اگر آخری جملے کا لفظی ترجمہ بھی کیا جائے تو یہ بنتا ہے کہ "ہم مطمئن ہیں کہ عربی سرزمین کے ساکنین جلد ہی (اپنے ایسے حکام سے) انتقام کے لئے اپنی تلواریں نکال لیں گے۔

تسنیم نیوز کی فارسی خبر کا لنک درج ذیل ہے۔
http://www.tasnimnews.com/fa/news/1395/01/18/1040917/%D9%85%D8%AC%D9%84%D8%B3-%D9%88-%D8%AF%D9%88%D9%84%D8%AA-%D8%AF%D8%B1-%D8%AA%D8%AD%D9%82%D9%82-%D8%A7%D9%82%D8%AA%D8%B5%D8%A7%D8%AF-%D9%85%D9%82%D8%A7%D9%88%D9%85%D8%AA%DB%8C-%D8%A8%D9%87-%D9%85%D8%B1%D8%AF%D9%85-%D8%A8%D8%AF%D9%87%DA%A9%D8%A7%D8%B1%D9%86%D8%AF-%D8%A8%D8%B1%D8%AC%D8%A7%D9%85-%DA%86%D9%87-%D9%86%D8%AA%DB%8C%D8%AC%D9%87-%D8%A7%DB%8C-%D8%AF%D8%A7%D8%B4%D8%AA%D9%87-%DA%A9%D9%87-%D8%A8%D8%B1%D8%AC%D8%A7%D9%85-%D9%87%D8%A7%DB%8C-%D8%AF%DB%8C%DA%AF%D8%B1-%D8%B1%D8%A7-%D8%A8%D9%BE%D8%B0%DB%8C%D8%B1%DB%8C%D9%85-%D9%87%D8%B1%DA%A9%D8%B3-%D8%AF%D9%86%D8%A8%D8%A7%D9%84-%D8%A7%D8%B3%D8%AA%D8%AD%D8%A7%D9%84%D9%87-%D9%86%D8%B8%D8%A7%D9%85-%D8%A8%D9%88%D8%AF%D9%87-%D9%85%D8%B6%D9%85%D8%AD%D9%84-%D9%88-%D8%A8%DB%8C-%D8%A7%D8%B9%D8%AA%D8%A8%D8%A7%D8%B1-%D8%B4%D8%AF%D9%87-%D8%A7%D8%B3%D8%AA

اب اگر یہ فرض کر لیا جائے کہ اس خبر کا ترجمہ نادانی میں اس طرح کیا گیا ہے، تو سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس بظاہر معتبر روزنامہ کی جانب سے ترجمہ جیسے حساس کام کو کن جہلا کے حوالے کیا گیا ہے، اور اگر یہ فرض کر لیا جائے کہ جان بوجھ کر یا مغرضانہ طور پر خبر کو یہ رنگ دیا گیا ہے تو پھر ذہن میں سوال ابھرتا ہے کہ ایسا کس یا کن کے اشارے یا کن کی خوشنودی حاضل کرنے کے لئے کیا گیا ہے؟ اور کیا یہ اسی سلسلے کی کڑی تو نہیں ہے، جس میں انڈین را کے ایک جاسوس کی گرفتاری کو بہانہ بنا کر ایک برادر اسلامی ملک ایران کو بےجا تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور ایران سے محبت کرنے والے معصوم پاکستانی عوام کی نظروں میں ایران کو ایک دشمن ملک بنا کر پیش کیا گیا۔

روزنامہ نوائے وقت کی خبر کا مکمل متن بھی ملاحظہ فرمائیں۔
ایران کی تلواریں عرب ممالک سے انتقام لینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں: ایرانی جنرل
دبئی (آن لائن) ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل محمد علی جعفری نے اپنے ایک تازہ بیان میں تمام خلیجی ممالک بالخصوص سعودی عرب اور بحرین کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی تلواریں عرب ممالک سے انتقام لینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی ”تسنیم“ کی رپورٹ کے مطابق جنرل محمد علی جعفری نے خلیجی ممالک کے خلاف دھمکی آمیز لہجہ پاسداران انقلاب کے اعلٰی سطحی اجلاس کے موقع پر کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل جعفری نے جوہری پروگرام پر طے پائے معاہدے، معیشت میں سادگی اختیار کرنے اور ایران کے عالمی برادری اور علاقائی ممالک کے ساتھ تعلقات پربھی تفصیلی بات چیت کی۔ جنرل جعفری نے اپنی تقریر میں ایران کا میزائل پروگرام بدستور جاری رکھنے کی دھمکی دی اور کہا کہ ہمارے میزائل پروگرام سے امریکی خوف زدہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران جنگ کا خواہاں نہیں، مگر تہران پرجنگ مسلط کی گئی تو اس کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران پر جنگ مسلط کرنے کی صورت میں ہم ایسے ہی لڑیں گے جیسے عراق کے ساتھ آٹھ سال تک لڑتے رہے ہیں۔ عراق کی طرح امریکیوں کو بھی جنگ کی صورت میں کچھ ہاتھ نہیں آئے گا۔ ایرانی پاسداران انقلاب کے چیف جنرل جعفری نے مزید کہا کہ ایران کو سعودی عرب اور اس کے پڑوسی ملک بحرین سے خطرہ ہے اور ایران کو اس نوعیت کے خطرات کے تدارک کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے عرب ممالک پر اسرائیل کے ساتھ سازباز کا الزام عائد کیا اور کہا کہ ایران کی تلواریں عرب ممالک سے انتقام لینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ جنرل محمد علی جعفری نے شام میں صدر بشار الاسد، لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ اور یمن کے حوثی باغیوں کی بھی کھل کر حمایت کی اور ان کی ہرممکن مدد کا اعادہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 532089
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

baqir ali
Pakistan
salam, aj kl pakistani media min Iran ky khilaf jan bojh ker muhim chali hoiu hy, pakistani akhbarat min roz bdi bdi lead stories iran ky khilaf chap rhi hin, iran ki safart es muhim ko rokny ky liy rasat iqdamat uthay.
ہماری پیشکش