0
Tuesday 24 May 2016 15:44

مسجد مقدس جمکران، تجلیگاہ صاحب الزمان (ارواحنا فداہ)

مسجد مقدس جمکران، تجلیگاہ صاحب الزمان (ارواحنا فداہ)
رپورٹ: این ایچ نقوی

قم المقدسہ سے 6 کلومیٹر کے فاصلہ پر واقع مسجد جمکران کسی تعارف کی محتاج نہیں، کہا جاتا ہے کہ یہ مسجد مقدس ایک ہزار سال قبل حضرت بقیۃ اللہ ارواحنا فداہ سے منصوب کرکے حسن بن مثله جمکرانی نے تعمیر کرائی، یہ مسجد طول تاریخ میں منتظران امام مہدی (عجل) کا ٹھکانہ و مسکن اور تجلی گاہ حضرت امام زمان علیہ السلام رہی ہے۔ ہر سال پندرہ شعبان کو دور دور سے زائرین اس مسجد میں پہنچتے ہیں۔ جمکران کے مضافات خصوصاً قم المقدسہ سے جمکران کی طرف لوگ پیدل بھی جاتے ہیں۔ پیدل جانے والے زائرین کی خدمت کے لئے راستے میں جگہ جگہ سبیلیں لگائی جاتی ہیں اور تبرک کے طور پر کھانا بھی تقسیم کیا جاتا ہے۔ گذشتہ سالوں کی طرح اس مرتبہ بھی 15 شعبان کو مسجد جمکران جانے والے راستوں پر خاصی گہما گہمی اور رونق دیکھنے میں آئی۔ راستے میں کھانے پینے کے علاوہ لوگوں کی روحانی اور معنوی تربیت کے لئے علمائے کرام کی طرف سے متعدد کیمپ لگائے گئے تھے، جن میں لوگوں کے فقہی، سیاسی اور اجتماعی سوالات کے جوابات دیئے جا رہے تھے۔ مسجد مقدس جمکران میں انتظامات اور خدمات کا نظام اعلٰی تھا۔ مرکز خبر روابط عمومی مسجد جمکران کے مطابق گذشتہ نیمہ شعبان کے موقع پر تقریباً 35 ہزار بیمار و ضعیف افراد کو تین سو کے لگ بھگ خادمین مسجد جمکران ویل چیئر پر بٹھا کر مسجد مقدس لے گئے اور اس طرح معذور افراد نے بھی احسن طریقے سے عبادت کی۔   
خبر کا کوڈ : 540736
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش