4
0
Thursday 15 Jun 2017 22:59

یوم القدس یوم الوحدۃ

یوم القدس یوم الوحدۃ
تحریر: فرحت حسین

یہ نعرہ بہت پرانا ہوگیا، اس کی تاثیر پاکستان میں پہلی بار ظاہر ہونے لگی تھی۔ اس طرح کہ پاکستان بھر کی تمام مذہبی جماعتیں ایک پلیٹ فارم سے یوم القدس منانے جا رہیں ہیں۔ اس حوالے سے ملی یکجہتی کونسل نے پریس ریلیز بھی جاری کر دی تھی، یہ اچھا اور احسن قدم تھا، جس کا اثر پوری امت مسلمہ پر ہوتا۔ ہمارے معاشرے میں الحمدللہ 60 سے 70 فیصد روزے دار ہوتے ہیں یہ روزہ تو اللہ کے لئے مگر معاشرے کے بہت سارے افراد نے اپنے بہت سارے بت بنائے ہوتے ہیں، ان میں سے ایک بت تنظیم کا ہے، اس کے لئے وہ سب کچھ قربان کرسکتے ہیں، مگر یہ بت ان کا نہیں ٹوٹ سکتا۔ جب ملی یکجہتی کونسل نے یوم القدس کو منانے کا اعلان کیا تو پہلے تمام جماعتوں سے مشاورت کی گئی، جس میں تمام مسالک کی جماعتیں اور تنظیمیں موجود تھیں اور تمام کی تمام ایک صفحہ پر، تمام مسالک سمیت ایم ڈبلیو ایم اور شیعہ علماء کونسل بھی ایک روٹ اور ایک اسٹیج کی حمایت کر رہی تھیں۔

اس وقت سب نے اتفاق کیا کہ یہ اس طرح ہونا چاہیئے، مگر بدقسمتی سے بعد میں ایک تنظیم اپنی رائے پر بضد رہی کہ ہمارے روٹ اور ہماری رائے کو مانا جائے، ان کی رائے یہ تھی کہ ’’یہ پروگرام ملی یکجہتی کی بجائے کسی اور تنظیم کے پلیٹ فارم سے منایا جائے۔" اب کہاں گیا یہ نعرہ کہ یوم القدس یوم الوحدۃ؟ جب اس طرح کی رائے آئی، تو اس کی وجہ سے یہ ملی یکجہتی کے پلیٹ فارم سے اس دن کو منانے کی بجائے سابقہ روش و رفتار سے منانے کی استدعا کی گئی۔ اب بھی میری ناقص رائے ہے کہ اگر ملی یکجہتی کونسل والی تمام جماعتیں ایک جگہ یوم القدس مناتی ہیں تو اس طرح کر لینا بہتر ہے، جس سے مظلوموں کی آواز دور دور تک پہنچائی جا سکتی ہے اور اس تنظیم کی اہمیت بھی کم ہو جائے گئی۔
خبر کا کوڈ : 646357
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

عباس نقوی
برادر محترم نے حقائق پہ۔ پردہ ڈال کر اصل وجہ سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی ہے۔ان شاء اللہ جلد ہی ملی یکجہتی کے یوم القدس کو منانے کے پورے معاملے کی تفصیل پہ ایک تحریر ارسال کرو گا۔ ادارہ سے گزارش ہوگی کہ اس تحریر کو بھی شائع کرے۔ بہرحال ادارہ کو بھی چاہیے کہ کچھ بھی شائع کرنے سے پہلے تصدیق کر لیا کرے، تاکہ قارئین کا اعتماد بحال رہے۔
Hassan
Pakistan
I think this report is useless to report on such good web .and aware of all facts.Mr liaqat bloach has suggested a route which is accep_table to all except threek islami .so pls be careful and proffessional before writing this type of radiclus newssite.Iwas engaged in all meeting
Pakistan
جھوٹوں پر اللہ کی لعنت ہو
ہم نہیں چاہ رہے تھے کہ اس موضوع پر کوئی رائے دیں، لیکن اب کیوں کہ محترم فرحت صاحب نے اپنی ناقص معلومات کی بنیاد پر اس ایشو پر بات کر ہی دی ہے تو اسلام ٹائمز پر واجب ہوگیا ہے کہ وہ اس معاملے پر ایک تحقیقی رپورٹ نشر کرکے عام قارئین کو حقائق سے آگاہ کرے۔ اس حوالے سے محترم لیاقت بلوچ جو آخری اجلاس میں بھی شریک تھے، ان سے بھی معلومات حاصل کی جائیں اور اس تنظیم کی نشاندہی کی جائے جو اس اجتماعی کوشش کو ثبوتاژ کرکے الگ سے ریلی نکال رہی ہے۔
فرحت صاحب بہتر ہوتا کہ اگر کسی نے آپ کو غلط معلومات فراہم کی تھیں تو پہلے تحقیق کر لیتے اور پھر قلم اٹھا کر اصل خائن کو بےنقاب کرتے۔ آئی ایس او نے تو ملی یکجہتی کونسل کا حصہ نہ ہوتے ہوئے بھی اس کے فیصلے کی تائید کی اور اپنی طرف سے قربانی دی۔ لیکن اس فیصلے سے انحراف اسی تنظیم نے کیا جو خود ملی یکجہتی کونسل کا حصہ ہے، جی میری مراد اسلامی تحریک کی ہے۔ معلومات حاصل کریں تو پتہ چلے گا کہ یہی تنظیم ہے جس نے لیاقت بلوچ کو یہ کہہ کر معذرت کر لی کہ ہمیں نیچے سے دباو ہے، اس لئے ہم اس سال اس ریلی میں شریک نہیں ہوسکتے، لیاقت بلوچ نے اس ریلی کو بچانے کیلئے علامہ ساجد نقوی سے راولپنڈی میں ملاقات بھی کی، جو رات گیارہ بارہ بجے تک جاری رہی، تاہم بےفائدہ و بےسود رہی۔
ہم کہتے ہیں کہ ابھی تو ایک ہفتہ پڑا ہے القدس ریلی کو۔ آپ ایس یو سی کو ابھی قائل کر لیں، باقی سب ایک ہی پیج پر ہیں۔ ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او اب بھی اپنے فیصلے پر قائم ہیں۔ اگر ممکن ہو تو علامہ عارف واحدی سے فون کرکے پوچھیں کہ آپ کیوں پیچھے ہٹے ہیں، وہ آپ کو ساری معلومات دیدیں گے۔ شکریہ، حسنین
علی حسین
Pakistan
ناقص معلومات کے ساتھ نام مشہور کرنے کے نشے میں لوگوں کی گمراھی کا خیال کئے بغیر قلم فرسائی کرنا خیانت ہے۔ یہ ایسا ہی ہے جیسے کوئی شہرت حاصل کرنے کے لئے کسی پل کو آگ لگاتا ہے۔ البتہ تنظیمیں بھی دودھ کی دھلی نہیں، اگر کوئی ایک بھی تنظیم مخلص ہوتی تو اتحاد برقرار رھتا۔ اگر آئی ایس والے یا وحدت والے بھی مخلص ہیں تو بغیر کسی نام کے اسی ریلی میں شامل ہو جائیں، اگر وہ ضد کریں اور ان کو اپنا نام نکالنے کا شوق ہے تو آپ کے لئے تو ھدف اھم ہے نا۔ راجا ناصر صاحب بھی اپنے آڈیو پیغام میں یہ کہہ چکے ہیں۔ انہی کی ریلی میں شامل ہو جائیں بات ختم۔ آپ کی شرعی ذمہ داری ادا ہو جائے گی۔
ہماری پیشکش