1
0
Sunday 9 Jul 2017 19:12

عقیدہ توحید یا تبلیغ شرک

عقیدہ توحید یا تبلیغ شرک
تحریر: عالیہ شمسی

اسلام دین برحق ہے، عقیدہ توحید کے بارے میں جتنی وضاحت دین مبین اسلام میں بیان ہوئی ہے، ادیان الٰہی میں سے کسی دین میں اتنی وضاحت بیان نہیں ہوئی، لیکن اس کے باوجود لوگ شرک کر رہے ہیں، اس کی سب سے بڑی وجہ دین اسلام سے آشنائی کا نہ ہونا ہے۔ بلاشبہ کائنات کا ہر ذرہ اللہ تعالٰی نے کسی نہ کسی مقصد کے لئے پيدا کيا ہے، بلا مقصد کی تخليق سے اللہ کي شان بالا تر ہے، تخليق انسان کا حقيقی مقصد اللہ تعالٰی نے يوں بيان فرمايا ہے: ”‌اور ميں نے جنات اور انسانوں کو محض اس لئے پيدا کيا ہے کہ وہ صرف ميري عبادت کريں۔”‌ (سورة الذاريات56)
اپنی عبادت کا طريقہ سکھانے کے لئے اللہ تعالٰی نے ہر امت ميں رسول بھيجے: ”‌ہم نے ہر امت ميں رسول بھيجے کہ صرف اللہ کی عبادت کرو اور اس کے سوا تمام معبودوں سے بچو۔”‌  (سورة النحل 36)
تمام رسولوں نے اپنی امتوں کو سب سے پہلے توحيد کي دعوت دي، اللہ تعالٰی کا فرمان ہے: ”‌آپ سے پہلے ہم نے جو بھی رسول بھيجا، اس کی طرف يہ وحی نازل کی کہ ميرے سوا کوئي معبود برحق نہيں، پس تم سب ميری ہی عبادت کرو۔“ (سورة النبا 25)

ہمارا عقيدہ ہے كہ الله کی معرفت كے بارے میں موجود مسائل ميں سے مہم ترين مسئلہ خدا کی معرفت اور توحید ہے۔ توحيد در واقع اصول دين کی ایک اصل ہی نہيں بلكہ تمام اسلامی عقائد کی روح ہے اور يہ بات صراحت كے ساتھ كہی جا سكتی ہے كہ اسلام كے تمام اصول و فروع توحيد سے ہی وجود ميں آتے ہيں۔ ہر منزل پر توحيد کی باتيں ہيں، وحدت ذات پاک، توحيد صفات و افعال خدا اور دوسري تفسير يہ كہ وحدت دعوت انبياء، وحدت دين و آئيين الٰہی، وحدت قبلہ اور كتاب آسمانی،تمام انسانوں كے لئے احكام و قانون الٰہی کی وحدت، وحدت صفوف مسلمين اور وحدت يوم المعاد۔ اسی وجہ سے قرآن كريم نے توحيد الٰہی كے سلسلہ ميں ہر طرح كے انحراف اور شرک كو نہ بخشا جانے والا گناہ كہا ہے۔ "ان الله لايغفر ان يشرك به ويغفر مادون ذلك لمن يشاء ومن يشرك بالله فقد افتري اثما عظيماً" يعنی الله شرک كو ہرگز نہيں بخشے گا، (ليكن شرک كے علاوہ اگر دوسرے گناہ ہيں) تو جس كے گناہ چاہے گا بخش دے گا اور جس نے كسی كو الله كا شریک قرار ديا، گويا اس نے اس پر تہمت لگائی اور ایک بہت بڑا گناہ انجام ديا۔
"ولقد اوحی اليك والي ٰ الذين من قبلك لئن اشركت ليحبطن عملك ولتكونن من الخاسرين" يعنی بتحقيق تم پر اور تم سے پہلے پيغمبروں پر وحی کی گئی كہ اگر تم نے شرک كيا تو تمھارے تمام اعمال حبط كر ديئے جائيں گے اور تم نقصان اٹھانے والوں ميں سے ہو جاو گے۔

اس مختصر سے مقالے میں ہم نے توحید اور شرک کے بارے میں جو وضاحت بیان کی ہے، اس سے واضح ہے کہ آج مسلمانوں کے درمیان یہ برائی کینسر کی طرح پھیل رہی ہے۔ پہلے یہ بیماری زیادہ تر نصیریوں اور غالیوں میں تھی، لیکن اب تو یہ بیماری گھر گھر عام ہو رہی ہے۔ خاص طور پر منبر رسول پر آج کل ان جاہل لوگوں کی حکمرانی ہے، جنہیں خود عقیدہ توحید کے بارے میں کچھ نہیں پتہ اور صرف اتنا ہی نہیں ہے، آج کے یہ نامور عالم اور خطیب سرعام منبر رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور منبر حسینی سے شرک کا پرچار کر رہے ہیں اور کوئی ان کو روکنے والا نہیں ہے۔ خداوند متعال ہمیں شرک جیسے گناہ سے بچنے اور دین مبین اسلام کی صحیح شناخت اور اس پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عنایت فرمائے۔ آمین
خبر کا کوڈ : 652120
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

عبداللہ
Russian Federation
سلام۔۔۔
واحد حل۔۔۔۔۔۔
سادہ لوح شیعوں کو نصیری و غالی بنانے سے بچانے کا واحد حل یہ ہے کہ علماء کرام ہمت کرتے ہوئے توحید عددی کے بجائے عرفان اسلامی کی رو سے توحید احدی کے نکتہ نظر سے توحید و آئمہ معصومینؑ کی معرفت دیں۔
شکریہ
ہماری پیشکش