0
Tuesday 28 Aug 2018 23:08

امامت و ولایت (2)

امامت و ولایت (2)
تحریر: میجر (ریٹائرڈ) محمد نصیر

قارئین گرامی غدیر کے احوال لکھنے سے پہلے چند اہم حقائق پیش خدمت ہیں۔ علی (ع) کی خلافت، وصایت، ولایت اور امامت کے متعلق اس قدر آیات قرآنیہ موجود ہیں کہ انسان پورا سال لگاتار لکھتا رہے تو کماحقہ لکھ نہیں پائے گا۔ صواعق محرقہ ص، ۱۲۵ و تاریخ خلفاء ص، ۱۷۲ طبع جدید میں باسناد ابنِ عساکر جناب ابنِ عباس سے مروی ہے کہ "نزلت فی علی (ع) ثلث مآیة آیة" یعنی علی (ع) کے حق میں قرآن مجید کی تین سو آیتیں نازل ہوئی ہیں۔ سیرة النبویة، مفتی زینی دحلان مطبوعہ علی حاشیہ سیرة الجیتہ ج۔ ۳ المطبوعہ مصر، جن میں سے بعض صرف آپ کے فضائل و مناقب سے متعلق ہیں اور بعض کا تعلق آپ کی خلافت بلا فصل کے ساتھ ہے۔ تاریخ الخلفاء سیوطی ص۔ ۱۷۰ طبع مصر جدید میں علی (ع) کے کمالات میں طبرانی و ابی حاتم کے حوالہ سے جناب ابنِ عباس (رض) بیان کرتے ہیں۔ ترجمہ"قرآن مجید کی کوئی ایسی آیت نہیں ہے جس کا عنوان یاایھاالذین آمنو  ھو  یہ کہ علی (ع) اس گروہ کے قائد و امیر اور اس کے شریف ہیں۔ خداوند عالم نے کئی مقامات پر اصحابِ نبی (ص) کو عتاب کیا ہے لیکن علی (ع) کا جب بھی ذکر فرمایا تو خیر و خوبی کے ساتھ ۔ کزا فی الصواعق باب ۹ ص۔ ۸۶ ۔ نور الابصار ۔ ص۔ ۷۳ ۔ مطالب السؤل ج۔۱ ص۔ ۸ وغیرہ۔

جانشین رسول (ص) وصی رسول (ص) کے چند ایسے اوصاف و خصائل بیان کریں گے جو سوائے علی (ع) کے کائنات کا کوئی ذی روح و ذی عقل انسان، فرشتہ و جن نہیں رکھتا۔ یہ حقیقت ہر قسم کے شک و شبہ سے بالاتر ہے کہ سوائے مرتبہ نبوت و رسالت اور اس کے مخصوص خصائص کے دیگر تمام صفات و کمالات میں علی (ع) برابر کے شریک نبی (ص) نظر آتے ہیں۔ ذیل میں چند جھلکیاں پیشِ خدمت ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1۔ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نور خدا ہیں تو علی علیہ السلام  بھی نورِ خدا ہیں:
"قد جاءکم من اللہ نور و کتاب مبین"
۔ تمہارے پاس خدا کی طرف سے ایک نور اور ایک کتاب مبین (روشن و واضح) آئی ہے۔ رسول خدا فرماتے ہیں۔ "انا و علی من نور واحد"۔ میں اور علی (ع) ایک ہی نور سے ہیں۔ ایک ہی اصل کے دو تنے اور ایک صدف کے دو موتی ہیں۔
2۔ نبی (ص) اول المسلمین علی اول المومنین:
ارشاد قدرت ہے،  "قل انی امرت ان اکون اول من اسلم"۔(سورہ انفال) کہہ دو اے پیغمبر! میں مامور ہوں کہ اول المسلمون ہوں، وانا اول المسلمین ۔۔۔۔ رسول (ص) فرماتے ہیں، "یاعلی انت اول من آمن بی و انت اول من یصافحتی یوم القیامة" اے علی (ع) تو ہی وہ شخص ہے جو سب سے پہلے مجھ پر ایمان لایا اور تو ہی سب سے پہلے روز قیامت مجھ سے مصافحہ کرے گا۔ نیز فرمایا "انت اول من آمن بی و صدقنی" تو ہی وہ پہلا شخص ہے جو مجھ پر ایمان لایا اور میری تصدیق کی۔ (ینابیع المؤدہ ۔ ارجع المطالب)
3۔ نبی (ص) خیر الانعام ہیں، علی (ع) خیر البریہ ہیں:
اس بات پر تمام اہل اسلام کا اتفاق ہے کہ رسول (ص) نہ صرف یہ کہ خیر الانعام ہیں بلکہ افضل و اشرف المخلوقات ہیں۔ "بعد از خدائے بزرگ توئی قصہ مختصر" کے مصداق جو آپ (ص) کی ھمسری کا دعوٰی کرے وہ جھوٹا ہے۔ ارشاد قدرت ہے، "ان الذین و عملو االصلحت اولئک ھم خیر البریة" بے شک جو ایمان لائے اور تمام نیک اعمال کئے وہی بہترین مخلوقات ہیں ۔۔۔۔۔ پیغمبر اسلام (ص) فرماتے ہیں۔ "یاعلی انت و شیعتک خیر البریة" اے علی! تم اور تمہارے شیعہ خیر البریہ ہیں ۔۔( صواعق محرقہ۔ ص۔ ۱۵۹ؑ طبع مصر جدید) اس وقت سے صحابہ کی یہ عادت تھی کہ جب علی آتے سب کہتے قد جاء خیر البریة بتحقیق بہترین مخلوق آئی ہے۔ (تفسیر در منشور ۔ج۔ ۶ ص۔ ۳۸۹ ۔ طبع مصر) رسول ص فرماتے ہیں، علی ع خیر البشر ہیں جس نے انکار کیا وہ کافر ہے۔ (ینابیع الؤدة ص۔ ۲۰۴ طبع بمبئی ۔کنزالعمال ج۔ ۶ ص۔۱۵۹ طبع حیدر آباد)۔
4۔ نبی (ص) مدینۃ العلم ہیں تو علی (ع) باب العلم ہیں:
"انا مدینة العلم و علی بابہا من ارادا لمدینة فلیات من بابھا انا داراحکمة و علی بابھا من ارادالحکمة فلیات من بابھا" میں علم کا شہر ہوں اور علی (ع) اس کا دروازہ ہے۔ جو شخص شہر علم میں داخل ہونا چاہتا ہے وہ دروازے سے آئے، میں حکمت کا گھر ہوں علی اس کا دروازہ، پس جو شخص چاہتا ہے کہ حکمت حاصل کرے وہ دروازے سے آئے اور علی سے لے۔ (متفق علیہ حدیث نبوی)
5۔ نبی (ص) رسول مبین ہیں:
اور یہ بات "عیاں را چہ بیان" کے مصداق ہے اور علی (ع) کے متعلق ارشاد رب تعالٰی ہے۔ "و کل شئی احصیناہ فی امام مبین" ہر ایک شے کو ہم نے امام مبین میں احصاء کر دیا ہے۔
6۔ نبی (ص) ولی خدا ہیں تو علی (ع) بھی ولی خدا ہیں:
سوائے اس کے نہیں کہ تمہارا ولی خدا ہے ۔۔۔۔۔ اور اس کا رسول اور وہ اہل ایمان جو نماز قائم کرتے ہیں اور حالتِ رکوع میں زکوٰة دیتے ہیں۔ بالاتفاق مفسرین اس سے مراد علی ابن ابی طالب (ع) ہیں۔ تمام اہل اسلام کا اتفاق ہے کہ علی ولی اللہ ہیں۔
7۔ نبی مبعوث بحق ہیں:
"انا ارسلنک بالحق" ھم نے تجھ کو حق کے ساتھ بھیجا۔ (القرآن) علی (ع) مع الحق علی مع الحق والحق مع علی لا یفرقا ۔۔۔۔۔ علی (ع) حق کے ساتھ ہے اور حق علی کے ساتھ یہ دونوں جدا نہ ھوں گے۔۔۔ (منصب امامت مترجم اردو ۔۔ ینابیع المؤدة)۔
۸۔ نبی (ص) صاحب شق القمر ہیں تو علی (ع) صاحب رجعة الشمس ہیں:
اگر خدا نے اپنے پیغمبر (ص) کے لئے شق القمر کا معجزہ ظاھر فرمایا، تو وصی علی (ع) کے لیے ڈوبے ہوئے سورج کو پلٹایا۔ (السیرة النبوة لزینی دحلان ج۔ ۲ وغیرہ)۔
۹۔ نبی (ص) صراط مستقیم پر ہیں:
"یسین۔ والقرآن الحکیم۔ انک لمن المرسلین علی صراط مستقیم" تو اپنے ولی کو ۔۔۔ھذا صراط علی مستقیم ۔۔۔۔۔۔ نقش صراط مستقیم قرار دیا ہے۔
نبی (ص) مطاع خلق ھیں تو علی (ع)بھی مطاع خلق ہیں:
خدا نے رسول  کی اطاعت اور وصی ۔۔۔۔ اولی الامر کی اطاعت واجب قرار دی ہے ۔۔۔۔ ترجمہ ۔۔۔۔ اے ایمان والو ۔ اطاعت کرو اللہ کی اور اطاعت کرو رسول (ص) کی اور اولی الامر کی۔ (القرآن)
12۔ نبی (ص) صاحب مقام محمود ہیں، علی (ع) حامل لواء الحمد ہیں:
(کنز العمال ج۔ ۶ ۔۔۔۔ الریاض النضرة ج۔ 12۔) نبی مالک کوثر ہیں، انا اعطیناک الکوثر (القرآن)۔ علی ساقی کوثر ہیں۔ (ینابیع المؤدة باب۔ ۴۴ مستدرک حاکم ۔۔۔تذکرہ سبط بن جوزی)
13۔ علی (ع) نفس رسول (ص) ہیں:
علی (ع) اخی رسول ہیں۔ علی (ع) وصی رسول ہیں، نبی صاحبِ فرقان ہیں علی فاروق امت ہیں، (ینابیع المؤدة۔ الریاض النضرة)۔
14۔ نبی مولائے کل ھیں:
تو علی ہر اس کے مولا ہیں، جس جس کے رسول مولا ہیں من کنت مولاہ فعلی مولاہ ۔۔۔۔۔
(جاری ہے)
خبر کا کوڈ : 746728
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش