0
Wednesday 29 Aug 2018 23:54

امامت و ولایت (3)

امامت و ولایت (3)
تحریر: میجر (ریٹائرڈ) محمد نصیر

عہدِ یوم الست:

سورہ الاعراف، آیت ۱۷۲، نورالقرآن، جلد ۱، صفحہ  ۵۱۱ کے حواشی میں صاحب تفسیر رقمطراز ھیں، تفسیر صافی، صفحہ۔ ۱۸۷۔ پر بحوالہ تفسیر عیاشی امام صادق (ع) سے منقول ہے کہ جب خدا نے اپنی مخلوق کو پیدا کرنے کا ارادہ کیا تو ان سب کو اپنے سامنے پھیلا دیا اور ان سے سوال کیا کہ تمہارا پروردگار کون ہے؟ بس سب سے پہلے جس نے جواب دیا، وہ جناب محمد مصطفٰی (ص) تھے، پھر جناب علی (ع) پھر آئمہ اہل بیت (ع) تھے۔ ان سب نے عرض کی "انت ربنا" پس خدا تعالٰی نے انہی کو اپنے علم اور دین کا حامل بنایا۔ پھر کل فرشتوں سے کہا کہ میرے علم اور دین کے حامل یہ ہیں اور میری مخلوق میں امین یہ ہیں، اور ہر بات انہی سے دریافت کی جائے گی، پھر خدا تعالٰی نے کل اولاد آدم (ع) سے یہ فرمایا کہ اللّٰہ تعالٰی کی ربوبیت کا اور ان بزرگواروں کی ولایت اور اطاعت کا اقرار کرو، سب نے کہا، ہاں اے ہمارے پروردگار! ھم نے اقرار کیا۔ خدا نے فرشتوں سے کہا کہ تم گواہ رہنا، فرشتوں نے عرض کی، ھم گواہ ہیں۔ فرمایا ایسا نہ ھو کہ قیامت کے دن یہ کہہ دیں، "انا کنا ھذا غافلین ۔۔۔۔ الخ" ۔۔۔ سید امداد حسین کاظمی، کتاب فردوس الاخبار، باب ۱۴ ویلمی میں مذکور ہے، یہ اقرار عہدِ الست کا ہے۔

جب دنیا میں کوئی موجود نہ تھا اور خدا نے محض اپنی خدائی کا اقرار نہ لیا تھا بلکہ حضرت محمد (ص) کی رسالت اور علی (ع) کی امامت و ولایت کا بھی اور وہ بھی محض انسانوں سے نہیں بلکہ فرشتوں سے بھی۔ چنانچہ یہ حدیث اسی آیت کی تائید یا تفسیر میں وارد ھوئی ھے۔ (سورہ اعراف۔ آیت۔ ۱۷۲ )۔ "قال رسول اللہ یعلم الناس متی سمی علی امیر المومنین لم ینکر و افضلہ سمی امیر المومںین و آدم بین الروح الجسد قال عزوجل و اذا خذریک من بنی آدم من ظھورھم ذریتھم و اشھد ھم علی انفسھم الست بربکم قالت الملائکتہ بلٰی و قال اللہ تعالٰی انا ربکم و محمد نبیکم و علی امیرکم" رسول (ص) نے فرمایا ۔۔۔۔ کہ اگر لوگ جانتے کہ علی (ع) کا نام امیر المومنین کب رکھا گیا، تو انکی فضیلت سے انکار نہ کرتے۔ علی (ع) امیر المومنین اس وقت کہلائے جب آدم کا روح و جسد درست نہ ہوا تھا۔ چنانچہ خدا فرماتا ہے،  "و اذ اخذ الآیت۔ الست ربکم" تو فرشتوں نے کہا، ہاں، تب خدا نے فرمایا کہ میں تمہارا پروردگار ہوں اور محمد (ص) تمہارے نبی ہیں، اور علی (ع) تمہارے امیر ہیں۔ اگلی قسط میں قبل از غدیر چند اھم واقعات شامل کریں گے، جو علی (ع) کی وصایت، امامت و ولایت پر ٹھوس دلیل ہیں۔ انشاءاللہ تعالٰی دعاء ہے۔ رب تعالٰی بروز حشر ہمیں آئمہ اھل بیت (ع) کے ساتھ محشور فرمائے۔۔۔۔۔آمین۔ 
خبر کا کوڈ : 746996
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش