1
0
Saturday 19 Jan 2019 07:40

یوم غزہ

یوم غزہ
اداریہ
19 جنوری 2008ء کا دن فلسطینی کاز کے حوالے بڑا تاریخی دن ہے، اس دن دنیا میں ایک ایسی بات نشر ہوئی، جس کا کوئی تصور بھی نہیں کر رہا تھا۔ دنیا پر امریکی طاقت کا سکہ بیٹھا ہوا ہے اور امریکہ، برطانیہ سمیت کئی یورپی ممالک نے گذشتہ ستر سالوں میں اسرائیل کو ہر طرح کے جدید ہتھیاروں سے سر تا پیر لیس کر رکھا ہے۔ اسرائیلی کمانڈوز، اسرائیلی انٹیلی جنس اور اسرائیلی فوج کو دنیا کی پانچ مضبوط ترین افواج میں شمار کیا جاتا ہے۔ ماضی میں کئی عرب ممالک ملکر اسرائیل کے مقابلے میں آئے لیکن اسرائیل کی طاقت و مضبوطی کا جادو سر چڑھ کر بولتا رہا اور اسرائیل کے مقابلے میں پوری عرب دنیا کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ 19 جنوری 2008ء کا دن اس لئے اہمیت کا حامل ہے کہ اس دن غاصب اسرائیل کے ناقابل شکست ہونے کا طلسم ٹوٹ گیا۔ اسرائیل نے 27 دسمبر 2007ء کو غزہ پر اپنی جارحیت کا آغاز کیا، اسرائیل نے مسلسل بائیس روز تک فضا، زمین اور سمندری راستے سے غزہ کو اپنی ننگی جارحیت کا نشانہ بنایا۔ ان بائیس دنوں میں اسرائیلی طیاروں اور توپخانے نے تعلیمی ادارں، پبلک مقامات، ہسپتالوں، رہائشی عمارتوں حتی اقوام متحدہ جیسے اداروں سے متعلق دفاتر کو بھی ہوائی حملوں اور میزائلوں کا نشانہ بنایا۔ مصدقہ اطلاعات کے مطابق نہتے اہل غزہ کے خلاف غاصب صہونی حکومت نے مسٹرڈ بم تک استعمال کئے۔

غاصب اسرائیل کی جارحیت کی ایک بڑی وجہ غزہ میں موجود فلسطینیوں کا حماس کو ووٹ دینا تھا۔ اسرائیل نے پوری کوشش کی کہ غزہ پٹی کے عوام اپنے اس گناہ جمہوری فیصلے سے تائب ہو کر حماس کا ساتھ چھوڑ دین، لیکن اہل غزہ نے حماس کا بھرپور ساتھ دیکر نہ صرف اپنے جمہوری حق کا دفاع کیا بلکہ دنیا کو یہ پیغام بھی دے دیا کہ غزہ کے عوام ساز باز مذاکرات اور اس طرح کی کسی بھی سازش کا ساتھ نہیں دیں گے، جس سے فلسطین کو تقسیم کرکے فلسطین کے بعض حصوں کو اغیار کے حوالے کر دیا جائے نیز فلسطین اور بالخصوص بیت المقدس کو یہودیانے کا حربہ کامیاب ہو جائے۔ 19 جنوری 2008ء کے دن غاصب اسرائیل تمام تر جارحیت اور جدید ترین ہتھیاروں کے باوجود جنگ بندی پر مجبور ہوا اور اسے اہل غزہ کی شرائط تسلیم کرنا پڑیں۔ 19 جنوری 2008ء کی یہ کامیابی 2012ء، 2014ء، اور 2018ء کی صہیونی شکست کا پیش خیمہ ثاپت ہوئی۔

آج کا دن ٰاہل غزہ کی مقاومت، استقامت اور شجاعت کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔ بے شک غزہ نے ایران کے اسلامی انقلاب کی سامراج مخالف کوششوں کو اپنے لئے مثالی نمونہ بنا کر اسرائیل حکومت کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے۔ بہرحال عالمی اداروں، عالمی میڈیا بالخصوص عالم اسلام سے اس بات کی امید ہے کہ وہ غزہ کے مظلوموں کی آواز کو دنیا تک پنچا کر صہیونی محاصرے کے خاتمے کے لئے اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں گے۔ 29 دی بمطابق 19 جنوری کو غزہ کی استقامت کا دن قرار دینے کا بنیادی مقصد یہی ہے کہ فلسطینی کاز کے بارے میں عوام الناس کی آگہی بڑھائی جائے، تاکہ عالمی برادری متحد و متفق ہو کر مسئلہ فلسطین بالخصوص غزہ پٹی کے محاصرے کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات انجام دے کر اپنا انسانی فریضہ انجام دے۔
خبر کا کوڈ : 772905
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Iran, Islamic Republic of
آج کا دن ٰاہل غزہ کی مقاومت، استقامت اور شجاعت کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔ بے شک اہل غزہ نے ایران کے اسلامی انقلاب کی سامراج مخالف کوششوں کو اپنے لئے مثالی نمونہ بنا کر اسرائیلی حکومت کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے۔ بہرحال عالمی اداروں، عالمی میڈیا بالخصوص عالم اسلام سے اس بات کی امید ہے کہ وہ غزہ کے مظلوموں کی آواز کو دنیا تک پہنچا کر صہیونی محاصرے کے خاتمے کیلئے اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرینگے۔
ہماری پیشکش