1
0
Saturday 9 Feb 2019 02:13

امریکہ مردہ باد کیوں؟

امریکہ مردہ باد کیوں؟
اداریہ
 ایک ایسا سوال جو گذشتہ چالیس سالوں سے امریکہ مردہ باد کا نعرہ لگانے والے حریت پسندوں سے پوچھا جاتا رہا ہے، رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے جمعہ کے روز ایرانی فضائیہ کے سربراہ، اعلیٰ افسران اور جوانوں سے خطاب میں اس کا قانع کنندہ جواب دے دیا ہے، اس جواب میں اس سوال کا جواب بھی پوشیدہ ہے کہ امام خمینی (رہ) امریکہ کو سب سے بڑا شیطان کیوں کہتے تھے۔ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ میں عام امریکیوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ پہلی بات تو یہ ہے کہ امریکا مردہ باد کا مطلب ہے، ٹرمپ مردہ باد، مائیک پمپیئو مردہ باد، جان بولٹن مردہ باد۔ آپ نے فرمایا کہ امریکا مردہ باد کا مطلب اس دور کے امریکی حکام مردہ باد ہے، اس کا امریکی قوم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے تاکید کے ساتھ فرمایا کہ جب تک امریکا خباثت اور رذالت جاری رکھے گا، ایرانی قوم کا امریکا مردہ باد کا نعرہ بند نہیں ہوگا۔ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے امریکا کو شرپسندی اور تشدد کا مظہر قرار دیا اور فرمایا کہ امریکا نے آج ہی نہیں بلکہ ہمیشہ بحران اور جنگ و خونریزی کا بازار گرم کیا ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ امریکا نے اپنے مفادات کے لئے ہمیشہ دوسروں کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی ہے، وہ مجسم شرپسندی ہے اور پھر بھی گلہ کرتا ہے کہ لوگ امریکا مردہ باد کا نعرہ کیوں لگاتے ہیں۔؟

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے اس سے پہلے بھی امریکی پالیسی ساز اداروں کی کمزوری کو کھلی حقیقت قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ امریکی حکام، انقلاب اسلامی کے آغاز سے لیکر آج تک حساب و کتاب کی غلطی کا شکار رہے ہیں۔ ایران کے دشمنوں کے حساب و کتاب کی توانائی بس اسی قدر ہے۔ وہ ایک زمانے میں صدام سے امید لگائے بیٹھے تھے کہ وہ ایک ہفتے میں تہران پہنچ جائے گا اور اس کے زرخرید منافقین بھی یہ سمجھ رہے تھے کہ مرصاد حملے کے ذریعے تین روز میں کرمانشاہ کے راستے تہران میں ہوں گے۔ حقیقت یہ ہے کا اس وقت علاقے میں امریکی اسٹریٹیجی تین مسائل یعنی "علاقے کے ملکوں کے درمیان اختلاف پیدا کرنے کی پالیسی، اسلامی ملکوں میں سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی اثر و رسو، اور مسلمانوں کے درمیان تفرقہ ڈالنے کی پالیسی" پر مرکوز ہوچکی ہے، ماضی کے تمام حقائق اور مذکورہ سازشوں کے باوجود بھی اگر کسی آزادمنش اور حریت پسند پر کوئی یہ اعتراض کرے کہ وہ مردہ باد کا امریکہ کیوں لگاتا ہے تو اسے یہی کہا جاسکتا ہے کہ۔۔۔۔
آپ اپنی اداؤں پہ ذرا غور کریں
ہم اگر عرض کریں گے تو شکایت ہوگی
خبر کا کوڈ : 776961
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Iran, Islamic Republic of
well done islamtime
ہماری پیشکش