0
Monday 11 Feb 2019 18:12

**آپ مومن ہیں۔۔۔؟**

**آپ مومن ہیں۔۔۔؟**
تحریر: بنت الہدیٰ
 
میں اپنے 5 سالہ بیٹے علی کا ہاتھ تھامے عزاخانے سے باہر آئی۔۔ رات کے دس بج چکے تھے، سردیوں میں سڑک پر سناٹا تھا۔ سواری ملنا مشکل ہی لگ رہا تھا کہ کچھ قدم چلتے ہی سامنے سے ایک سواری آتی ہوئی دکھائی دی۔ سنسان سڑک پر وہ ایک ہی رکشہ تھا۔ ہاتھ کے اشارے پر رکشہ قریب آکر روک دیا گیا۔ میں نے گھر کا پتہ سمجھانے کے بعد کرایہ پوچھا۔ بھاری جسامت اور گھنی ڈاڑھی رکھنے والے ڈرائیور نے سیاہ قمیض پہنے میرے بیٹے کی طرف نگاہ کی اور پوچھا۔۔۔
آپ مومن ہیں۔۔؟
سوال سن کر میں گھبرا گئی اور اپنے بیٹے کا ہاتھ مضبوطی سے تھام کر جواب دیا:"ہاں"
ڈرائیور نے سواری آمادہ کی اور کہا "بیٹھ جایئے۔۔۔ آپ مومن ہیں، جو مرضی ہو دیدیجئے گا۔۔"
یہ سنتے ہی دل کو کچھ سکون ہوا۔ میں اپنے بیٹے کو لیکر اطمینان سے سوار ہوگئی، مگر اس ڈرائیور کا وہ سوال اب بھی میرے ذہن میں گردش کر رہا تھا "آپ مومن ہیں؟"
بغض علی رکھنے والے ڈرائیور سے یہ سننے کے بعد ایک ماں نے اپنے زکریا کو کھو دیا۔۔۔ اور پھر ایک ڈرائیور نے یہی جملہ دوہرا کر بتلا دیا کہ محب علی (ع) ہوں گھبرایئے گا نہیں۔۔۔ بیشک حبِ علی (ع) ہی ایمان اور نفاق کے درمیان کسوٹی ہے!
خبر کا کوڈ : 777400
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش