0
Thursday 4 Apr 2019 10:48

اَنِ اعبُدُوا اللهَ وَ اجتَنِبُوا الطّاغوت

اَنِ اعبُدُوا اللهَ وَ اجتَنِبُوا الطّاغوت
اداریہ
حق و باطل کا معرکہ ہابیل و قابیل سے شروع ہو کر آج تک جاری ہے، شیطانی اور رحمانی طاقتیں ہمیشہ برسرپیکار رہی ہیں۔ انسان کی ہدایت کے لیے انبیاء و رسل آتے رہے اور دوسری طرف بارگاہ توحید سے راندہ درگاہ ہونے والا ابلیس اپنے لائو لشکر کے ساتھ اہل توحید کو گمراہ کرتا رہا۔ رحمان کے ماننے والے اس کائنات کے خالق اور اس میں بسنے والی مخلوق کے لیے تعمیر و فلاح کے جذبہ سے سرشار تھے جبکہ شیطانی طاقتیں ظلم، جبر، ستم، تسلط اور تخریب کو اپنا نصب العین قرار دیتی رہیں۔ اہل دنیا نے اس بات کا تاریخ انسانی میں بارہا مشاہدہ کیا کہ رحمان کے ماننے والے امن و سکون اور کمال و پیشرفت کے متمنی رہے اور اہل شیطان نے خدا کی اس کائنات کو شر، مصیبت، بدامنی اور افراتفری میں مبتلا کرکے پستیوں میں دھکیلا ہے۔ آسمانی تعلیمات کائنات میں شر اور فساد پھیلانے نیز انسانیت کو جبر و تشدد کا نشانہ بنانے والی طاقتوں کو طاغوت کے نام سے یاد کرتی ہیں۔

کائنات کی اہم تاریخوں میں ایک بعثت رسول اکرم (ص) کے مبعوث ہونے کی تاریخ ہے، اس بعثت کا سب سے بڑا ہدف خدا کی عبودیت اور طاغوت سے دوری کا اظہار ہے۔ دین اسلام نے خداوند عالم کی عبودیت اور طاغوت سے دوری اور جنگ کا نتیجہ بھی واضح کر دیا ہے۔ توحید نے غلبہ پانا ہے اور طاغوت نے شکست سے دوچار ہونا ہے۔ انبیاء کی بعثت کا ایک اور مقصد مہذب معاشرے کا قیام ہے۔ اس قیام کے خلاف آج جو طاقتیں سب سے زیاہ سرگرم ہیں، ان میں امریکہ اور صہیونی حکومت سب سے آگے ہیں۔ طاغوتی محاذ توحیدی شناخت اور اس کے افکار و اقدامات اور اصولوں کا سخت دشمن ہے، لہذا توحیدی اور طاغوتی معرکہ ناگزیر ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے اسی معرکے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے گذشتہ روز عید مبعث کے موقع پر تہران میں تعینات مختلف اسلامی ممالک کے سفراء اور نمائندگان سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ انبیاء کی بعثت عبودیت الہیٰ اور کفر و طاغوت کے خلاف جنگ جیسی دو خصوصیات کی حامل آسمانی تحریک ہے اور آج اسلامی جمہوریہ ایران سے دشمنی کی اصل وجہ توحیدی محاذ سے طاغوتی محاذ کی دشمنی ہے۔ آپ نے فرمایا کہ آج اسلامی انقلاب اور ایران کا اسلامی جمہوری نظام پیامبر اکرم (ص) کی بعثت کا ہی تسلسل ہے اور اللہ کا یہ وعدہ ہے کہ توحید و طاغوت کے مابین جنگ میں آخری فتح توحیدی محاذ کی ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 786782
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش