0
Thursday 16 May 2019 09:09

16 مئی یوم مردہ باد امریکہ

16 مئی یوم مردہ باد امریکہ
اداریہ
15 مئی کو فلسطینی یوم نکبہ مناتے ہیں۔ یہ وہ دن ہے جس دن ارض فلسطین پر غاصب صہیونیوں نے قبضہ کیا تھا۔ آج اس قبضے کو اکہتر سال ہوگئے۔ 1948ء میں صہیونی دہشت گردوں نے ارض فلسطین پر نہتے فلسطنیوں پر قیامت ڈھائی تھی۔ اس قبضے کے نتیجے میں لاکھوں افراد فلسطین سے نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔ ہر سال اسی دن کی مناسبت سے یوم نکبہ منایا جاتا ہے۔ اس سال بھی پندرہ مئی کو اکہتر سال مکمل ہونے پر فلسطینیوں نے غزہ میں کاروباری سرگرمیان معظل رکھیں اور اس دن کو شایان شان طریقے سے منایا۔ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 1948ء سے آج تک غاصب صہیونی حکومت نے ساڑھے سات لاکھ فلسطینیوں کو اپنے گھروں سے بے دخل کیا۔ پندرہ ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوئے، جن میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں۔ فلسطینی میں یہ دن 15 مئی کو منایا جاتا ہے، لیکن پاکستان میں اس دن کو اسی دن کی مناسبت سے یوم نکبہ کی بجائے یوم مردہ باد امریکہ قرار دے کر منایا جاتا ہے۔

1980ء کے عشرے میں جب نام نہاد عالم اسلام امریکہ کے ساتھ مل کر سوویت یونین کو افغانستان سے نکالنے پر معمور تھا اور امریکہ اسلام، جہاد اور شہادت کی اصطلاحیں استعمال کر رہا تھا۔ اسلامی ملک پاکستان کے اندر ایک مرد قلندر علامہ شہید سید عارف الحسینی نے یوم نکبہ سے ایک دن بعد یوم مردہ باد امریکہ منانے کا اعلان کیا۔ شہیدین پاکستان علامہ سید عارف الحسینی اور ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی نے امام خمینی کے پیغام کے فلسفے کو سمجھتے ہوئے وقت کے عالمی طاغوت کے خلاف صدائے احتجاج بلند کی۔ اس پر پاکستان میں آمریت چیخ اٹھی۔ یوم مردہ باد امریکہ آج پاکستان میں ایک جانا پہچانا دن ہے اور طلبہ تنظیم آئی ایس او اس دن کو شایان شان طریقے سے منانے کی کوشش کرتی ہے۔

شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی حیات میں شروع ہونے والا یوم مردہ باد امریکہ اب انقلابیوں کے کیلنڈر کا یادگار دن ہے۔
۔ یوم مردہ باد امریکہ یعنی امریکی سامراج کے خلاف صدائے احتجاج
۔ یوم مردہ باد امریکہ یعنی دنیا کے تمام محروموں کا ساتھ دینا
۔ یوم مردہ باد امریکہ یعنی فلسطینی کاز کو فلسطینیوں کی آراء کے مطابق حل کرنے کا نعرہ
۔ یوم مردہ باد امریکہ یعنی نہ خوف نہ حزن
۔ یوم مردہ باد امریکہ یعنی ظالم طاقتوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار اور سراپا احتجاج
۔ یوم مردہ باد امریکہ یعنی شہید حسینی اور ڈاکٹر محمد علی نقوی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے راہ شہادت کا انتخاب۔
خبر کا کوڈ : 794483
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش