0
Sunday 26 May 2019 15:44

لاہور، یوم شہادت حضرت علیؑ کے تاریخی جلوس کا 5 کلومیٹر طویل روٹ

لاہور، یوم شہادت حضرت علیؑ کے تاریخی جلوس کا 5 کلومیٹر طویل روٹ
رپورٹ: ابوفجر لاہوری

یوم شہادتِ حضرت علی علیہ السلام کی مناسبت سے لاہور کا قدیمی مرکزی جلوس اندرون موچی گیٹ مبارک حویلی سےبرآمد ہو کر 5 کلومیٹر طویل روایتی راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پہنچ کر احتتام پذیر ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق شہادت مولائے کائنات حضرت علی علیہ السلام  کے مرکزی جلوس کا تعزیہ 21 رمضان المبارک کی صبح مبارک حویلی اندارون موچی گیٹ سے برآمد ہوتا ہے۔ زیارت تعزیے کے جلوس کی اگلی منزل چوک نواب صاحب ہوتی ہے۔ جہاں بڑی تعداد میں عزادار منتظر ہوتے ہیں۔ چوک نواب صاحب سے جلوس حسینیہ ہال کی طرف جاتا ہے، جہاں  ماتم داری ہوتی ہے۔ حسینہ ہال اور اس سے ملحقہ گلیوں سے ہوتا ہوا جلوس واپس چوک نواب صاحب سے پہنچتا ہے جہاں سے نثار حویلی، چوہٹہ مفتی باقر اور وہاں سے مسجد وزیر خان کیطرف جاتا ہے۔ جہاں عزاداروں کی بڑی تعداد پہلے سے ہی موجود ہوتی ہے، جو پرسہ داری کرتے ہیں۔

مسجد وزیر خان سے جلوس تعزیہ کی اگلی منزل  سنہری مسجد سے ہو کر رنگ محل چوک ہے۔ جہاں جلوس کے شرکاء اور ماتمی نماز ظہرین ادا کرتے ہیں۔ نمازِ ظہرین کی ادائیگی کے بعد جلوس پانی والا تالاب کی طرف روانہ ہوتا ہے اور چوک نو گزا پہنچاتا ہے۔ وہاں سے ترنم سینما چوک، بازارحکیماں، تحصیل بازار، اونچی مسجد سے گزر کر بھاٹی دروازے سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوتا ہے۔ کربلا گامے شاہ  کے باہر ہزاروں کی تعداد میں عزادار جلوس کے منتظر ہوتے ہیں۔ ماتمی دستے سینہ کوبی کرتے ہیں، اسی جگہ عزاداروں کی افطاری کا اہتمام بھی ہوتا ہے۔

جلوس کے 5 کلومیٹر روٹ سے ملنے والی 190 سے زائد گلیوں کو بند کر دیا جاتا ہے۔ جلوس کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات ہوتے ہیں جبکہ پولیس کے اعلیٰ افسران بھی جلوس کی نگرانی کرتے ہیں۔ جلوس کے روز روٹ پر موبائل فون سروس بھی معطل رکھی جاتی ہے جبکہ شہر میں ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد ہوتی ہے۔ جلوس کی حفاظت کیلئے اندرون شہر آنیوالے راستوں پر ناکے بھی قائم کئے گئے ہیں اور کل 10 ہزار اہلکار اس موقع پر سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔ حضرت علی علیہ السلام کو 19 رمضان 40 ہجری کو عبدالرحمن ابن ملجم نامی ایک خارجی نے مسجدِ کوفہ میں زہر بجھی تلوار سے اس وقت شہید کیا کہ جب آپؑ روزے سے تھے اور حالت ِ نماز میں تھے، 3 دن زہر کے زیرِاثر رہنے کے بعد 21 رمضان کو آپ کی شہادت ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 796386
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش