1
0
Monday 3 Jun 2019 08:26

امریکی صدر کیلئے ایک اور لقب

امریکی صدر کیلئے ایک اور لقب
اداریہ
موجودہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرامپ امریکی تاریخ کے وہ منفرد صدر ہیں، جن کو دوستوں اور دشمنوں نے ملکر ایسے ایسے نام اور لقب دیئے ہیں کہ ایک عام آدمی اسے سن کر شاید شرمندگی سے لوگوں کے سامنے آنے سے بھی کتراتا۔ کتنا دلچسپ امر ہے کہ گوگل کے سرچ انجن پر ایڈیٹ Ediot کا لفظ لکھیں تو امریکی صدر کا نام اور چہرہ پوری اسکرین پر چھا جاتا ہے۔ حکومتی سربراہوں میں سب سے زیادہ جھوٹ بولنے والے کسی سربراہ مملکت کا ذکر کیا جائے تو لوگ ٹرامپ کے ایک دن میں بولے جانے والے جھوٹوں کی اوسط نکالنا شروع کر دیتے ہیں۔ ان کی کابینہ کے بعض افراد نے تو ان کو احمق اور ناسمجھ تک کہہ کر یاد کیا ہے۔ پاکستان کی سابق وزیر خارجہ حنا ربانی نے اپنے ایک انٹرویو میں صدر ٹرامپ پر بڑا خوبصورت طنز کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ ایک سپر طاقت کا بااختیار صدر صبح آنکھ کھلنے کے بعد منہ دھوئے بغیر نہار منہ کمبل کے نیچے سے ایسا ٹوئٹ کرتا ہے، جس کی خود انہیں بھی ناشتہ کے بعد سمجھ آتی ہے۔

ٹرامپ کے اہلیہ بھی سرکاری دوروں کے دوران ان کے ساتھ بلکہ ٹرامپ ان کے ساتھ سرعام جو حرکتں کرتے ہیں، اس سے اس جانور کی تصویر سامنے آتی ہے، جس کی شکل ڈونالڈ ٹرامپ سے بہت زیادہ ملتی ہے، کئی ناموں اور القاب کا ذکر کیے بغیر لندن کے میئر صادق خان نے اپنے ایک آرٹیکل میں ڈونالڈ ٹرامپ کو بیسویں صدی کا فسطائی قرار دیا ہے۔ فسطائیت وہ ازم اور نظریہ ہے جسے موجودہ صدی کے سیاستدان اپنی زبان پر لانے سے بھی پرہیز کرتے ہیں۔ فسطائیت یعنی فاشزم وہ نظریہ اور سیاسی تحریک ہے، جس کا آغاز معروف ڈکٹیٹر میسولینی نے 1919ء میں اٹلی میں شروع کیا تھا، یہ تحریک نسلی برتری، آمریت، شدید قوم پرستی اور مقاصد کے حصول کے لیے جبر و تشدد کے استعمال کو جائز سمجھتی ہے۔

لندن کے میئر نے ڈونالڈ ٹرامپ کے فسطائی ہونے کی چند مثالیں بھی پیش کی ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ امریکہ کو اکیسویں صدی میں ایک ایسا صدر ملا ہے، جس نے امریکہ کی عالمی ساکھ کو بری طرح نقصان پہنچایا ہے۔ ٹرامپ کی دیوانگی اور فسطائیت پر منبی پالیسیان خطے کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتی ہیں۔ ڈونالڈ ٹرامپ نے اپنی فسطائیت کا بھرپور اظہار کرتے ہوئے خلیج فارس میں آگ کا ایسا کھیل شروع کیا ہے، جس میں امریکہ سمیت علاقے میں اس کے تمام اتحادی بری طرح تباہ ہو جائیں گے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ڈونالڈ ٹرامپ کو ان منفی اقدامات سے روکنے کے لیے امریکہ کے اندر فسطائیت یعنی فاشزم کے خلاف آواز اٹھنی چاہیئے۔ 
خبر کا کوڈ : 797656
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Mohmmad sadiq bhati
Pakistan
Amreki sadar waqat ka khar janjjal he jo dunya ko AALMi jang ki taraf Le ja rahha he is ka mokaballa karne ky leiay sab mullak aik ho jao
ہماری پیشکش