QR CodeQR Code

لاہور، پانڈو سٹریٹ سے 1949ء سے مسلسل جلوس برآمد ہو رہا ہے

8 Sep 2019 14:03

اسلام ٹائمز: جلوس کے موقع پر عزداران ِامام حسین جگہ جگہ ماتم اور زنجیر زنی کرتے ہیں جبکہ نوحہ خوان حضرت نوحے اور مرثیے پڑھتے ہیں۔ عزاداری کے ان جلوسوں کا مقصد حضرت امام حسین علیہ السلام کے مشن کو زندہ رکھنا ہے۔ امام حسین علیہ السلام نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر دین اسلام کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے زندہ کر دیا۔


لاہور سے ابوفجر کی رپورٹ

نویں محرم الحرام کو شبیہہ ذوالجناح کا لاہور کا سب سے قدیمی جلوس پانڈو سٹریٹ اسلام پورہ سے نکالا جاتا ہے۔ نویں محرم الحرام کو لاہور میں سب سے تاریخی اور قدیمی شبیہہ ذوالجناح کا جلوس پانڈو سٹریٹ اسلام پورہ سے برآمد ہوتا ہے۔ یہ جلوس پانڈو سٹریٹ سے عالمگیر روڈ، عالمگیر روڈ سے سراج بلڈنگ چوک پہنچے گا، جہاں مولانا حسن عباس نقوی کی امامت میں عزاداران امام حسین علیہ السلام نماز ظہرین ادا کریں گے۔ سراج بلڈنگ چوک سے بلاک سیداں، بلاک سیداں سے نوری بلڈنگ چوک اسلامپورہ مین بازار سے نیلی بار موڑ سے ہوتا ہوا یہ جلوس سول سیکرٹریٹ سے گزرے گا اور مغرب کے وقت پرانی انار کلی پہنچے گا۔ پرانی انار کلی چوک میں مولانا حسن عباس کی امامت میں نمازِ مغربین ادا کی جائے گی۔

پرانی انار کلی کے بعد جلوس اے جی آفس سے ہوتا ہوا جین مندر کے قریب امام بارگاہ خیمہ سادات، پھر جین مندر سے واپس انہی راستوں سے ہوتا ہوا سعدی روڈ پہنچے گا اور رات بارہ بجے امام بارگاہ پانڈو سٹریٹ میں اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس کے لائسنس دار سید ذوالفقارحیدر نقوی ہیں۔ سید ذوالفقار حیدر نقوی نے بتایا کہ امام بارگاہ پانڈو سٹریٹ سے یہ جلوس 1949ء سے مسلسل برآمد ہو رہا ہے۔ جلوس کے موقع پر عزداران ِامام حسین جگہ جگہ ماتم اور زنجیر زنی کرتے ہیں جبکہ نوحہ خوان حضرت نوحے اور مرثیے پڑھتے ہیں۔ عزاداری کے ان جلوسوں کا مقصد حضرت امام حسین علیہ السلام کے مشن کو زندہ رکھنا ہے۔ امام حسین علیہ السلام نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر دین اسلام کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے زندہ کر دیا۔


خبر کا کوڈ: 815185

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/article/815185/لاہور-پانڈو-سٹریٹ-سے-1949ء-مسلسل-جلوس-برا-مد-ہو-رہا-ہے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org