0
Sunday 29 Dec 2019 09:18

ادلب کی آزادی اور امریکی واویلا

ادلب کی آزادی اور امریکی واویلا
اداریہ
شام کی قانونی حکومت کی افواج اپنے اتحادیوں کے ساتھ ملکر آج کل ادلب پر قابض مغرب کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن کر رہی ہیں۔ دہشت گردوں کی اس واضح شکست کو دیکھ کر امریکہ ایک بار پھر آگے آرہا ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ہر اُس موقع پر جب ان کے حمایت یافتہ دہشت گرد شامی افواج کے نرغے میں آجاتے ہیں، انسانی حقوق سمیت مختلف قسم کا شور شرابہ شروع کر دیتے ہیں۔ اسی تسلسل میں ادلب کو دہشت گردوں سے نجات دلانے کے کامیاب آپریشن پر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرامپ نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا ہے "تہران، دمشق اور ماسکو سے کہتا ہوں کہ ادلب میں عام شہریوں کے قتلِ عام کو فوری روک دیں۔"

یہ اسی امریکہ کے صدر تہران، دمشق اور ماسکو کو خبردار کر رہے ہیں، جس امریکہ نے 2011ء میں شام کے صدر بشار الاسد کو اقتدار سے علیحدہ کرنے کے لیے اَسی سے زائد ممالک سے دہشت گردوں کو شام میں اکٹھا کیا تھا اور ایڑی چوٹی کا زور لگا دیا تھا کہ شام کی قانونی حکومت کو ختم کرکے اپنی مرضی کی حکومت مسلط کرکے شام کو تقسیم کرنے کی دیرینہ سازش کو عملی جامہ پہنائے۔ لیکن مزاحمتی و استقامتی بلاک نے امریکہ اور اس کے علاقائی اتحادیوں (مغربی، عربی، عبری) کی اس خواہش کو ناکام بنا دیا۔ اب جبکہ شام کے بہتر مستقبل کے لیے ایران، شام اور روس "آستانہ اجلاس" کی روشنی میں شام میں امن و امان کی بحالی اور سیاسی استحکام کے لیے ملک کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے آپریشن میں مصروف ہیں۔

اب یہ فیصلہ کن کارروائی ادلب تک پہنچ گئی ہے اور شامی فورسز اپنے اتحادیوں کی مدد سے اس علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے آخری مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں تو امریکہ نے واویلا کرنا شروع کر دیا ہے۔ امریکہ نے شام میں دہشت گردوں کے خلاف مقابلے کے لیے اس ملک میں ایک اتحاد بھی قائم کر رکھا ہے، لیکن امریکی قیادت میں سرگرم یہ اتحاد دہشت گردی اور دہشت گردوں کے خاتمے کی بجائے ان کی حمایت اور انہیں محفوظ بنانے کے لیے سرگرم عمل ہے۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرامپ کی طرف سے ادلب پر قابض دہشت گردوں کی کھلم کھلا حمایت نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ امریکہ کی دہشت گردی کے خلاف جنگ نہ صرف شام بلکہ افغانستان سمیت دوسرے علاقوں میں بھی ایک فریب ہے اور امریکہ مذہبی دہشت گردوں کو اپنے اہداف کے لیے استعمال کرتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 835389
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش