0
Friday 3 Jan 2020 10:43

اور نکلیں گے عشاق کے قافلے

اور نکلیں گے عشاق کے قافلے
اداریہ
اسلامی مزاحمت اور مقاومت کے سپہ سالار جنرل قاسم سلیمانی امریکی حملے میں شہید ہوگئے۔ جنرل قاسم سلیمانی جو حاج قاسم کے نام سے مزاحمتی و استقامتی بلاک سے تعلق رکھنے والے ہر مجاہد کے قلب و ذہن میں بستے تھے، ایران کیخلاف  صدام کی آٹھ سالہ جارحیت ہو یا خطے میں امریکہ کی پھیلائی گئی دہشت گردی کی جنگ ہو، حاج قاسم صف اول میں نظر آئے۔ حزب اللہ لبنان کو اسرائیل کے خلاف جب مضبوط و توانا حمایت کی ضرورت ہوئی تو لبنان اور اس کے اطراف میں چلتے میزائلوں، شدید بمباری اور ہر طرح کے خطرے میں حاج قاسم، سید حسن نصر اللہ اور عماد مغنیہ کے ساتھ میدانِ مبارزہ میں حاضر تھے۔ امریکہ نے داعش، جبھۃ النصرہ اور اس طرح کے دیگر دہشت گرد گروہوں کے ذریعے عراق و شام کی تقسیم در تقسیم کا شیطانی منصوبہ بنایا تو حاج قاسم دنیا کی تمام سامراجی طاقتوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑے ہوگئے۔

حاج قاسم امریکہ، صہیونی حکومت اور سامراجی طاقتوں کا سب سے بڑا دشمن تھا۔ حاج قاسم نے اپنی زندگی میں سامراجی طاقتوں کو ناکوں چنے چبوائے اور آج اُن کی شہادت اور اُن کا خون بھی سامراجی و صہیونی طاقتوں کو چین کی نیند نہیں سونے دیگا۔ اسی لیے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے اپنے تعزیتی پیغام میں فرمایا ہے کہ
  "شہید قاسم سلیمانی مقاومت کا بین الاقوامی چہرہ ہیں اور مقاومت سے قلبی وابستگی رکھنے والا ہر فرد اُن کے خون کے انتقام کا خواہاں ہے، سارے دوست اور دشمن بھی جان لیں کہ مقاومت و جہاد کا راستہ کئی گنا زیادہ جوش و جذبے کے ساتھ جاری رہے گا اور یقینی کامیابی اس مبارک راستے کے مجاہدوں کا مقدر ہے۔"
 
 قتل گاہوں سے چن کر ہمارے علم
اور نکلیں گے عشاق کے قافلے
خبر کا کوڈ : 836241
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش