1
Tuesday 21 Jan 2020 09:50

دشمن صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے

دشمن صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے
اداریہ
سپاہ قدس کے نئے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قاآنی نے انقلاب دشمن اور اسلام دشمن سامراجی طاقتوں کو مخاطب کرکے کہا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت سے قدس فورس کی پالیسیوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ جنرل اسماعیل قاآنی کا اپنا عہدہ سنبھالتے وقت یہ اعلان امریکہ کی شکست کا اعلان ہے۔ امریکہ نے حاج قاسم سلیمانی کو راستے سے ہٹا کر یہ فرض کر لیا تھا کہ قاسم سلیمانی کی تحریک اور جدوجہد ان کے ساتھ سپردِ خاک ہو جائیگی، لیکن حاج قاسم کے جانشین نے ببانگ دہل یہ کہہ کر کہ قدس فورس شہید قاسم سلیمانی کی راہ و روش اور جدوجہد کو جاری رکھے گی، حقیقت میں امریکی پالیسی سازوں اور بڑبولے صدر ڈونالڈ ٹرامپ کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔ جنرل اسماعیل قاآنی نے بڑی وضاحت کے ساتھ کہا ہے کہ امریکہ شر، فساد، دشمنی اور خباثت کا مرکز و محور ہے، ہم جانتے ہیں کہ ہمارا یہ دشمن صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے اور ہم اسی زبان میں اس سے گفتگو کرینگے۔

جنرل اسماعیل قاآنی نے شہید قاسم سلیمانی کی مجاہدانہ زندگی کو قابل فخر، قابل ستائش اور قابل نمونہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دشمن نے ایک بزدلانہ حملے میں حاج قاسم کو شہید کیا ہے، کیونکہ امریکہ میں میدان جنگ میں اس عظیم مجاہد سے جنگ کرنے کی جرات نہیں تھی۔ تجزیہ نگاروں کی سوچی سمجھی رائے یہ ہے کہ شہید قاسم سلیمانی نے اپنی زندگی میں بھی اور شہادت کے بعد بھی دشمن کو پے در پے شکستوں سے دوچار کیا ہے۔ امریکہ اور اس کے حواریوں نے مشرق وسطیٰ بالخصوص عراق، شام، فلسطین، لبنان اور یمن کے لیے جو سنیاریو تیار کیا تھا، جنرل قاسم سلمیانی نے اسکو نیست و نابود کر دیا۔

آج مذکورہ علاقوں سے امریکہ اور اس کے حواریوں کو میدان جنگ میں شکست ہوچکی ہے، اب وہ سازشوں اور دیگر ہتھکنڈوں سے اپنا کھویا ہوا مقام اور اجڑی ہوئی ساکھ کو بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان ممالک میں مقاومت و استقامت و مزاحمت کا بلاک دشمن کو میدان جنگ سے باہر نکال کر اپنی جڑیں مضبوط کر رہا ہے۔ جنرل قاسم سلیمانی نے اپنی شہادت اور اپنے خون سے مزاحمتی تحریک میں نئی جان ڈال دی ہے اور لاکھوں نوجوانوں کو سامراجی دشمن سے نبردآزما ہونے کا حوصلہ دے دیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سپاہ قدس کے نئے کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی نے بڑے اعتماد کیساتھ کہا ہے کہ دنیا بھر کے حریت پسند جنرل قاسم سلیمانی کے انتقام کے خواہاں ہیں اور ہم ان کے خون کا انتقام لے کر رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 839714
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش