QR CodeQR Code

یا زہراء سلام اللہ علیہا

25 Jan 2020 19:02

فدک میں مورچے گاڑھے جا چکے ہیں!!
ظلم کی تاریکی میں،
گھر کے دروازے پر آگ لگانا آسان نہ ہوگا
کہ اس در کو جاتا ہوا راستہ
اب شام، فلسطین اور یمن سے ہوکر گزرتا ہے!۔۔۔


تحریر: بنت الہدیٰ

مسجد نبوی کی سمت اٹھتے ہوئے تیز قدم
واپسی پر دل شکستہ ہوکر جھاڑے نہیں گئے
کہ پیروں کی دھول سے زمین پر بنائے گئے نقش
حقائق تک پہنچانے والی منزل بن جائیں!
 
اک جلائے ہوئے دروازے کی راکھ سے ہی
عراق کا نقشہ تیار کیا گیا تھا!
 
برسوں بعد بھی۔۔۔۔
سمت کا تعین کرتے وقت
زمین پر ثبت کئے گئے مظلوم پیروں کے نشان
اولین مددگار ثابت ہوئے۔۔۔
 
اور یا زہرا ع پکارتے ہی۔۔۔
ظلم کے پیر کاٹتا ہوا راستہ
غاصبوں کا منہ نوچنے لگا
 
فدک میں مورچے گاڑھے جا چکے ہیں!!
ظلم کی تاریکی میں،
گھر کے دروازے پر آگ لگانا آسان نہ ہوگا
کہ اس در کو جاتا ہوا راستہ
اب شام، فلسطین اور یمن سے ہوکر گزرتا ہے!۔۔۔


خبر کا کوڈ: 840707

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/article/840707/یا-زہراء-سلام-اللہ-علیہا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org