0
Saturday 8 Feb 2020 16:52

ٹی ٹی پی اور نیا منصوبہ

ٹی ٹی پی اور نیا منصوبہ
اداریہ
تحریک طالبان پاکستان کا سابق ترجمان پاکستان کی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ احسان اللہ احسان کے اس فرار پر کئی تبصرے سامنے آ رہے ہیں۔ ایک تبصرہ یہ ہے کہ پاکستان کی سیکورٹی فورسز میں موجود کالی بھیڑوں نے اس فرار کو باقاعدہ منصوبہ بندی کیساتھ کامیاب بنایا ہے۔ ایک حلقے کا کہنا ہے کہ ایک ڈیل کے تحت عارضی طور پر اس شخص کو رہا کرایا گیا ہے، تاکہ یہ تکفیریوں اور ٹی ٹی پی کے انتہا پسندوں میں دوبارہ داخل ہو کر اندر کی خبریں پاکستانی سیکورٹی فورسز کو پہنچاتا رہے۔ ایک خدشہ یہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سیکورٹی فورسز کے انویسٹی گیٹرز نے ایک بھاری رقم کے عوض احسان اللہ احسان کو فروخت کر دیا ہے۔ ایک خبر یہ بھی ہے کہ تکفیریوں کو دوبارہ منظم کرنے کے لیے اس دہشت گرد کو رہا کیا گیا ہے۔

پاکستان کے سیکورٹی ذرائع نے بھی  فرار کی خبر کو میڈیا سے چھپا کر بہت سے خدشات کو پیدا کر دیا ہے۔ پاکستان کے سیکورٹی اداروں کیطرف سے صرف یہ کہہ دینا کہ ایک حساس آپریشن کے دوران احسان اللہ احسان فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے، بہت سے سوالات کو جنم دے رہا ہے۔ حقیقت میں پاکستان سے دہشت گردوں کا فرار کا یہ نیا واقعہ نہیں۔ پاکستان میں تو جیلوں کو توڑ کر نہ صرف دہشت گردوں کو فرار کروایا گیا، بلکہ مطلوبہ مقامات پر روانہ بھی کیا گیا۔ احسان اللہ احسان کا فرار بھی اتنا سادہ نہیں، جتنا کہا جا رہا ہے۔ خطے میں تکفیریوں کی آخری سانسیں اور افغانستان میں ہر روز آنے والی تبدیلیوں کیوجہ سے افغانستان کی بساط پر شطرنج کھیلنے والوں کو ہر روز نئی چال کا سامنا ہے۔

ادھر شام کے اندر دہشت گردوں کا آخری معرکہ جاری ہے۔ ادلب سے دہشت گردوں کی آخری شکست دہشت گردوں کا جال پھیلانے والے پسِ پردہ کھلاڑیوں کی عبرت ناک شکست ہے۔ شام میں شکست سے بچنے کے لیے خطے میں افراتفری مچی ہوئی ہے۔ دہشت گرد دوست طاقتیں ہر حربہ استعمال کرنے کیلئے تیار ہیں۔ دہشت گردوں کی مسلسل ہلاکتوں اور نئی بھرتی میں کمی نے پرانے اور آزمودہ گروہوں کی ضرورت و افادیت میں اضافہ کر دیا ہے۔ بعض تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کئی ممالک میں گرفتار یا روپوش قدیمی تکفیریوں کو دوبارہ میدان میں لایا جائیگا۔ پاکستان کے سلامتی کے اداروں سے ایک اہم دہشت گرد کا فرار اسی کی کڑی بھی ہو سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 843402
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش