0
Sunday 9 Feb 2020 12:06

آخری غلطی

آخری غلطی
اداریہ
بدنام زمانہ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کی سربراہ جینا ہاسپل نے سنچری ڈیل منصوبے کے اعلان کے فوراً بعد فلسطینی اتھارٹی کے مرکزی شہر رام اللہ کا دورہ کرکے فلسطینی حکام کو امریکہ کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کی ترغیب دلانے اور ان سے اس حوالے سے یقین دہانی کرانے کی کوشش کی ہے۔ ہاسپل نے فلسطینی اتھارٹی کے انٹلی جینس سربراہ "ماجد فرج" اور داخلی امور کے وزیر "حسین الشیخ" کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سی آئی اے کی سربراہ کو فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے یہ یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ واشنگٹن اور فلسطینی اتھارٹی کے مابین تعلقات جاری رہیں گے اور انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ہاسپل نے محمود عباس کو یہ اطمینان دلایا ہے کہ واشنگٹن اسرائیل کو اس بات کی اجازت نہیں دے گا کہ وہ اسرائیلی پارلیمنٹ کنسٹ کے انتخابات سے پہلے غرب اردن اور وادی اردن کی کالونیوں کو اسرائیل میں ضم کرے۔ وادی اردن اور غرب اردن کی یہودی کالونیوں کو فوری طور پر ملحق کرنے کے صیہونی وزیراعظم کے فیصلے کی امریکہ کی جانب سے مخالفت کے بعد، نتن یاہو نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ آئندہ دنوں میں علامتی طور پر ایک چھوٹا سا الحاق انجام دیں گے، تاکہ اپنے ووٹروں کی خوشنودی کا سامان فراہم کرسکیں۔ محمود عباس نے ماضی میں صیہونی حکومت کے حوالے سے بہت زیادہ ساز باز کا عمل انجام دیا ہے۔ انہوں نے ابھی تک اس منصوبے کو ناقابل قبول قرار دیا ہے اور اس منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے اس معاہدے کو "تاریخ کا کوڑا دان" قرار دیا ہے۔

سنچری ڈیل منصوبے کی فلسطینی رہنماؤں کی جانب سے شدید مخالفت کے پیش نظر امریکہ اب ان کو دھمکی دینے پر اتر آیا ہے، چنانچہ امریکی صدر کے داماد اور مشیر جرڈ کوشنر نے فلسطینی اتھارٹی کے موجودہ سربراہوں خاص طور پر محمود عباس کی توہین کرتے ہوئے ان کو فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ کے عہدے سے برطرف کرنے کی دھمکی دی ہے اور سنچری ڈیل منصوبے کو آخری موقع قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر فلسطینی قیادت اس منصوبے کی موافقت کرنے کی جرات نہیں رکھتی تو ممکن ہے کہ جو آئندہ کا فلسطینی قائد ہوگا، وہ اس پر رضامندی ظاہر کر دے۔ امریکہ نے سنچری ڈیل کے حوالے سے گاجر اور چھڑی کی پالیسی اختیار کرنے کے عمل کو تیز کر دیا۔ فلسطینی قیادت کو چوکنا رہنا ہوگا، کیونکہ اس بار فلسطینی قیادت نے غلطی کی تو یہ اس کی آخری غلطی بھی ثابت ہوسکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 843570
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش