0
Friday 14 Feb 2020 10:12

تیرے وعدے، جھوٹے وعدے

تیرے وعدے، جھوٹے وعدے
اداریہ
گذشتہ رات تہران میں قدس بریگیڈ کے کمانڈر، دلوں پر کمانڈ کرنے والے جنرل قاسم سلیمانی کا چہلم منایا گیا۔ اس تقریب میں جہاں شہداء کی وصیت پڑھ کر سنائی گئی، وہاں سپاہ پاسداران کے کمانڈر حسین سلامی نے پالیسی خطاب کیا۔ حاج قاسم سلیمانی کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے جنرل سلامی نے خطے میں امریکی ناکامیوں اور پے در پے شکستوں کا حوالہ دیتے ہوئے امریکہ پر اعتماد کرنے والے ممالک اور ان کے سربراہان مملکت کو ایک حقیقت سے آشنا کیا کہ امریکہ کسی کا نہیں، امریکہ کسی کا دوست نہیں، امریکہ صرف اور صرف اپنے مفادات کا دوست ہے۔

جنرل حسین سلامی نے اس تاریخی حقیقت پر تاکید کی کہ امریکہ اول تو مشکل کے وقت مدد کے لیے نہیں آتا یا دیر سے پہنچتا ہے۔ جنرل حسین سلامی نے امریکی بے وفائیوں کی تاریخ اور ماضی سب کے سامنے کھول کر رکھ دیا ہے۔ وائٹ ہاوس کے کس اتحادی کو امریکہ نے خطرے کے وقت بچایا؟، ایران کے ڈکٹیٹر سے لیکر حسنی مبارک، بن علی، ضیاء الحق اور پرویز مشرف بالواسطہ یا بلاواسطہ امریکی وعدہ خلافیوں کا شکار ہوئے۔ مشرقی پاکستان کو بچانے کے لیے پاکستان کی مدد کے لیے آنے والا امریکی بیڑا آج تک منزل مقصود تک نہیں پہنچ پایا۔

آج امریکہ کیوجہ سے شام، عراق، افغانستان، فلسطین، یمن، وینزویلا، بولیویا سمیت کئی ممالک داخلی اور خارجی مشکلات کا شکار ہیں۔ ان ممالک کو امریکہ کے سامراجی اہداف سے خطرہ ہے، جبکہ دوسری طرف امریکہ کی اپنے اتحادیوں سے مسلسل وعدہ خلافیاں اس بات کو ثابت کر رہی ہیں کہ وہ نہ تو کسی کا دوست ہے اور نہ ہی کسی اتحادی کے لیے اپنے اہداف کو داو پر لگا سکتا ہے۔ امریکہ ایک آکاش بیل ہے، جو بظاہر بڑی خوبصورتی سے کسی پودے یا درخت پر ظاہر ہوتی ہے، لیکن بہت جلد سرسبز و شاداب پودا یا درخت خشک اور سوکھی ہوئی ایک دیمک زدہ لکڑی میں تبدیل ہو جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 844473
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش