QR CodeQR Code

گرے ایریا

22 Mar 2020 16:40

اسلام ٹائمز: صبح قریب ہے۔۔۔ اس گرے ایریا سے گزرتے ہی منظر صاف ہوگا، تمام مناظر ایک ایک کرکے چاک ہونگے اور ابر آلود آسمان اسطرح صاف ہوگا کہ وہ خورشید برحق اپنی پوری تاب کے ساتھ روشن ہو جائیں۔۔۔


تحریر: بنت الہدیٰ

سارے منظر دھندلا گئے ہیں۔۔
آنکھوں کے آگے نہ مکمل اندھیرا چھاتا ہے، نہ ہی روشنی کی جھلک دکھائی دیتی ہے۔۔
زندگی ایک گرے ایریا میں مفقود ہو کر رہ گئی ہے۔۔
جہاں منظر کے اندر کئی مناظر پنہاں ہیں۔۔۔
ہر نظارا دیکھنے والے سے آنکھ مچولی کھیلتا ہے
پیشانی کے نیچے رکھی دونوں آنکھیں بینائی سے محروم کر دی گئی ہیں
دیکھنے والی آنکھیں اور نہ دیکھنے والی آنکھیں برابر ہوچکی ہیں۔۔۔
کہ جو کچھ وہ دیکھتی ہیں، اسے دکھانے والی عینک کے ہر لینس میں ایک مخصوص و منتخب منظر چسپا ہے۔۔

جو ان بینا مگر بینائی سے محروم آنکھوں کو خوش فہمی میں رکھے ہوئے ہیں
کہ مطلع صاف ہوچکا ہے۔۔۔!
جبکہ دھندلکا اس قدر گہرا ہے
کہ گرے ایریا کی زد سے خود کو باہر نکالنا
اب کسی معجزے یا کرامت سے کم نہیں۔۔
بصیرت سے محروم بصارتیں
خود کو گرے ایریا کے حصار میں لے آئی ہیں۔۔
اب صرف دھند کے مقابل ڈٹی ہوئی نظریں ہی
کسی عینک کو قبول کیے بنا۔۔۔
گرے ایریا کو آر پار کرتی
اپنی بصیرت پر ایقان کے سبب دکھائی دینے والے ہر نظارے سے انکاری ہیں

یہ کھوجی نظریں منظروں کی تہ در تہ میں جھانکتی
آنکھیں جھپکانا بھول گئی ہیں
کہ گویا جانتی ہیں۔۔۔
صبح قریب ہے۔۔۔
اس گرے ایریا سے گزرتے ہی منظر صاف ہوگا
تمام مناظر ایک ایک کرکے چاک ہونگے
اور ابر آلود آسمان اسطرح صاف ہوگا
کہ وہ خورشید برحق اپنی پوری تاب کے ساتھ روشن ہو جائیں۔۔۔
🌷الّلھم عجل لولیک الفرج🌷


خبر کا کوڈ: 851935

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/article/851935/گرے-ایریا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org