1
0
Saturday 11 Apr 2020 11:22

ایک اور اعتراف

ایک اور اعتراف
اداریہ
مسعود بارزانی عراق کے نیم خود مختار کردستان کے سابق سربراہ اور کرد ڈیموکرٹیک پارٹی کے موجودہ قائد ہیں۔ عراقی کردستان کی اہم شخصیت ہونے کے ناطے اور کردستان کو خود مختار بنانے کی تحریک کے سرگرم رہنماء ہونے کے حوالے سے بارزانی عالمی اداروں اور عراق کی مرکزی حکومت کے مخالف ہمسایہ ممالک میں خصوصی اہمیت کی نظر سے جانے پہچانے جاتے ہیں۔ اُن کے دور صدارت اور کرد ڈیموکرٹیک پارٹی کی سربراہی کو اُس وقت سخت خطرات درپیش آئے، جب داعش نے شام کے بعد عراق پر حملہ کیا اور موصل پر قبضے کے بعد عراق کے کرد علاقوں کا رخ کیا۔ گذشتہ دنون انہوں نے سعودی عرب کے حامی ٹی وی چینل ایم بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے ایک بار پھر اعتراف کیا ہے کہ ایران اور جنرل قاسم سلیمانی نے سب سے پہلے کردستان کو داعش کی دہشت گردی سے بچایا ہے۔

 مسعود بارزانی اس سے پہلے بھی اپنے ایک انٹرویو میں اس بات کا اعتراف کرچکے ہیں کہ سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی نے اُن کو اور انکے علاقے کو داعش کے حملوں سے بچایا تھا۔ مسعود بارزانی کا ایک سعودی ٹی وی چینل پر یہ اعتراف امریکہ اور آلِ سعود کے لیے یقیناً بڑا دھچکا ہوگا اور ان کے یہ الفاظ سعودی اور امریکی حکمرانوں کے لیے انتہائی گراں ثابت ہوئے ہونگے۔ مسعود بارزانی نے لائیو پروگرام میں اس بات کا اعتراف کرکے کہ جنرل قاسم سلیمانی سب سے پہلے ان کی مدد کو پہنچے، امریکہ اور آلِ سعود کے منہ پر طمانچہ رسید کیا ہے، جو جنرل قاسم سلیمانی اور سپاہ قدس کو دہشت گرد قرار دیتے چلے آرہے ہیں۔ داعش کے خلاف ایران اور جنرل قاسم سلیمانی کی کاوشیں اور جانفشانیاں زبان زدِ خاص و عام ہیں، لیکن امریکی اور سعودی میڈیا اس کو چھپاتا رہا ہے۔

مسعود بارزانی نے سعودی ٹی وی کو انٹرویو دیکر دہشت گرد گروہ داعش کے حقیقی مخالف یعنی ایران، سپاہ قدس کو متعارف کرانے کے ساتھ ساتھ بلواسطہ طور پر داعش کے حقیقی حامیوں یعنی امریکہ اور سعودی عرب کے چہرے سے بھی نقاب اتار دیا ہے۔ امریکہ نے داعش کے خلاف سب سے زیادہ کامیاب کارروائیاں انجام دینے والے اسلامی ہیرو جنرل قاسم سلیمانی کو ایک دہشت گردانہ حملے میں شہید کرکے عملاً ثابت کر دیا ہے کہ وہ داعش کے دشمنوں کو برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں اور سعودی عرب نے امریکہ کی حمایت کرکے اس بات کو ثابت کر دیا ہے کہ وہ بظاہر داعش کا مخالف ہے، لیکن امریکہ کے کہنے پر اس کی حمایت کو اپنا فریضہ بھی سمجھتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 856015
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

سید سردار حسین علی زئی
معذرت اس چینل کا لنک ساتھ ڈالتے تو بہت اچھا ہوتا۔
ہماری پیشکش