QR CodeQR Code

کرونا وائرس اور یوم القدس

14 May 2020 11:24

جسطرح کرونا وائرس نے دنیا کو پریشانیوں اور مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے، اسرائیل بھی عالمی سیاست میں کرونا جیسا کردار پیش کر رہا ہے۔ البتہ کرونا کی ابھی تک ویکسین تیار نہیں ہوئی ہے، لیکن اسرائیل جیسے وائرس کا علاج اور ویکسین اسلامی مزاحمت و مقاومت ہے۔


اداریہ
جمعۃ الوداع کو یوم القدس قرار دینا انقلاب اسلامی ایران کے بانی امام خمینیؒ کے ان عظیم کارناموں میں سے ایک ہے، جسے امت مسلمہ اور حریت پسندانہ تحریکیں کبھی فراموش نہ کرسکیں گئیں۔ 1948ء میں غاصب صیہونی حکومت کے غیر قانونی قیام سے لیکر آج تک مختلف سطح پر فلسطین اور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کے لیے لاتعداد پروگرام منعقد ہوتے ہیں، لیکن عالمی یوم القدس کو جو اہمیت حاصل ہے، وہ کسی اور اجتماع، جلوس یا پروگرام کو حاصل نہیں۔ پوری دنیا میں روزہ دار مسلمان جب یک زبان ہو کر فلسطین کی حمایت اور غاصب اسرائیل کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرتے ہیں تو امت مسلمہ کا یہ اقدام وَاعْتَصِمُواْ بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعًا کی عملی تصویر نظر آتا ہے۔

اس سال کا یوم القدس ایسی صورتحال میں آرہا ہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس کا خوف طاری ہے۔ کرونا وائرس نے ہر ملک اور اسٹیٹ کی خوبیوں خامیوں کو مزید برملا کر دیا ہے، لیکن یوم القدس کا دن جوں جوں قریب آرہا ہے فلسطین کے حامیوں اور مظلوموں کے ساتھیوں کا ولولہ قابل دید ہے۔ کہیں پر ہفتہِ قدس اور کہیں پر القدس شہداء کا راستہ، کے عنوان سے پروگرام منعقد ہو رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر مہم زور پکڑ رہی ہے اور فلسطین کا ٹرینڈ تیزی سے ترجیحی نمبروں پر آرہا ہے۔ دنیا بھر کی طرح ایران میں بھی یوم القدس کی تیاریاں اپنے عروج پر ہیں اور الیکٹرونک، پرنٹ اور سوشل میڈیا پورے زرو و شور سے فلسطین کے لیے آواز بلند کر رہا ہے۔

ایران کی پارلیمنٹ نے بھی فلسطین کی حمایت میں بل منظور کیے ہیں اور ایرانی وزیر خارجہ نے آج ایک بار پھر یوم نکبہ کے موقع پر اس بات پر تاکید کی ہے کہ مسئلہ فلسطین بدستور عالم اسلام کا پہلا اور اہم ترین مسئلہ ہے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ آج اسرائیل کو کرونا وائرس سے تشبیہہ دی جا رہی ہے اور جس طرح کرونا وائرس نے دنیا کو پریشانیوں اور مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے، اسرائیل بھی عالمی سیاست میں کرونا جیسا کردار پیش کر رہا ہے۔ البتہ کرونا کی ابھی تک ویکسین تیار نہیں ہوئی ہے، لیکن اسرائیل جیسے وائرس کا علاج اور ویکسین اسلامی مزاحمت و مقاومت ہے۔


خبر کا کوڈ: 862703

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/article/862703/کرونا-وائرس-اور-یوم-القدس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org