0
Sunday 24 May 2020 10:28

رہبر انقلاب اسلامی، یوم القدس خطاب اور سات نکات

رہبر انقلاب اسلامی، یوم القدس خطاب اور سات نکات
اداریہ
یوم القدس کی مناسبت سے اپنے تاریخی خطاب میں رہبر انقلاب اسلامی نے جن اہم نکات کی طرف اشارہ کیا ہے، اُن میں سے ایک مسئلہ فلسطین کی اہمیت اور اسے عالم اسلام کیلئے پہلی ترجیح قرار دینا ہے۔ امام خمینیؒ سے پہلے بھی عالم تشیع میں فلسطین اور قبلہ اول کی آزادی کو عالم اسلام کا تریجیحی مسئلہ قرار دیا جاتا رہا ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے یوم القدس کے خطاب میں ایک بار پھر اس پر تاکید کی ہے کہ دشمن کی پوری کوشش ہے کہ فلسطین کو فراموش کر دیا جائے۔ خطے میں آج جو بھی سازشیں پنپ رہی ہیں، اُس کا بنیادی ہدف اسرائیل کے لیے ایسا سازگار ماحول تیار کرنا ہے، جس سے وہ اپنے صیہونی سامراجی اہداف کو آسانی سے پورا کرے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے اسی تناظر میں فرمایا ہے کہ عالمی استکباری طاقتوں اور صیہونیوں کی اصل سیاست اسلامی معاشروں کی اجتماعی سوچ میں مسئلہ فلسطین کو غیر اہم بنا کر آہستہ آہستہ بھلا دیا جانا ہے۔ لہٰذا مسلم معاشروں کی فوری ذمہ داری اس خیانت کے خلاف مقابلہ ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے مزید کہا کہ مسلم اقوام کی مسلسل بڑھتی غیرت، خود اعتمادی اور ذہانت مسئلہ فلسطین کو ہرگز فراموش نہیں ہونے دے گی۔ رہبر انقلاب کا اس بات پر اصرار اور مختلف خطابات اور بیانات میں اس بات پر تاکید کہ مسئلہ فلسطین کو فراموش نہ کیا جائے، حقیقت میں اس مسئلہ کی اہمیت کے پیش نظر ہے، کیونکہ اگر امت مسلمہ نے فلسطین جیسے مسئلے کو فراموش کر دیا تو یقین رکھیں کہ امت مسلمہ کسی مسئلے پر کبھی بھی پائیداری اور مقاومت کا مظاہرہ نہ کر پائے گی۔
خبر کا کوڈ : 864629
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش