0
Friday 29 May 2020 16:30

انہدام جنت البقیع، توحید کے نام پر بدترین دہشتگردی

انہدام جنت البقیع، توحید کے نام پر بدترین دہشتگردی
تحریر: مجتبیٰ ابن شجاعی

رحمت للعالمین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بنی نوع انسان کو راہ نجات دکھا کر اسے جینے کا سلیقہ سکھایا۔ مبعوث بہ رسالت ہونے سے پہلے بھی حیات اقدس کا ایک ایک سانس انسانیت کی بقاء اور نظام الہیٰ کے قیام کے لیے وقف کر دیا اور جب آپ مبعوث بہ رسالت ہوئے تو مشن الہیٰ میں ایک نئی جہت پیدا کرکے اس مشن کو کھٹن اور مشکل حالات کے بیچ پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ کفار و مشرکین کی جانب سے ذہنی و جسمانی اذیتوں کا جھال بچھایا گیا، لیکن آپ نے پامردی اور بہادری کے ساتھ سامنا کرکے مقصد رسالت حاصل کیا۔ دنیا میں روایت رہی ہے کہ کوئی بھی کام انجام دینے کے بعد اس کا اجر لیا جاتا ہے، لیکن اللہ تبارک و تعالیٰ نے رسول گرامی اسلام کو اس عظیم الشان کام (لوگوں کی ہدایت و رہبری) کے لیے رسول اسلام (ص) سے مخاطب ہوکر فرما "اے رسول کہہ دیجئے کہ مجھے اجر رسالت نہیں چاہیئے، سوائے قرابت داروں سے محبت" صاف لفظوں میں یوں کہا جائے کہ رسول اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم سے محبت اہلبیت کا تقاضا کیا ہے، قرآن و سنت کے رو سے اہل بیت (ع) سے محبت و الفت رکھنا ہمارا فرض ہے، کیونکہ ہم اجر رسالت کے مقروض ہیں۔

پس اگر ہم نے اس فریضہ سے منہ موڑ لیا، گویا ہم نے قرآن و سنت سے صاف انکار کر دیا۔ لہذا کسی بھی طرح سے مسلمان کا حق نہیں بنتا کہ اپنے آپ کو مسلمان کہے اور امت محمدی (ص) کا دم بھرے، لیکن محبت اہلبیت سے روگردانی اختیار کرے۔
کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں کہ مسلمان ہونے کے دعویداروں نے اہلبیت رسول (ص) کے ساتھ کیسا دل دلسوز اور بدترین سلوک کیا۔ نادان مسلمانوں نے ان عظیم الشان الہیٰ ہستیوں کی قدر و منزلت کتنی کی، کتنی محبت و عقیدت کا اظہار کیا۔ ہاں یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ بعد از وفات بھی ان عظیم الشان ہستیوں کے ساتھ عداوت، حسد، کینہ اور بغض کا سلسلہ تمام نہیں کیا۔ 8 شوال 1345 ہجری کا وہ تاریک اور بدنصیب دن اس بات کا بین ثبوت ہے کہ امت اسلامیہ کی صف میں اسلامی لبادہ اوڑھ کر ایک گروہ جو ابوجہل اور یزید ملعون جیسے بدترین، ظالم و فاسق افراد کا کردار آج بھی نبھا رہا ہے۔ ان حالات میں عالم اسلام کے ذمہ داروں اور نام نہاد ٹھیکہ داروں کا ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھنا، خاموش رہنا اور ان ملعون، شیطان اور درندہ صفت افراد کو بھرپور تعاون دینا مسلمانی کی دعویداری کا پول کھولتا ہے اور منافقت کا پردہ فاش کرتا ہے۔

تاریخی شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ صدر اسلام کے عہد میں جنت البقیع مسلمانوں کا ایک اہم اور مقدس مقام شمار ہوتا تھا۔ یہ وہ عظیم المرتبت قطعہ اراضی تھی، جہاں رسول اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ کے آباء و اجداد، اہلبیت الطاہرین، امہات المومنین، صحابہ، تابعین، علماء اور محدثین کی ایک کثیر تعداد مدفون ہیں۔ جنت البقیع مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کی مشرقی سمت واقع ہے، پہلی صدی ہجری سے یہاں مسلمان اپنی اموات کو دفن کرتے آئے ہیں، یہ جگہ خود رسول اسلام نے منتخب کی ہے۔ اہل تشیع کے علاوہ اہل تسنن کی تاریخی کتابوں میں بھی اس مقدس مقام کی قدر و منزلت بیان ہوئی ہے۔ شیعہ و سنی مورخین کا اس روایت پر اتفاق ہے کہ رسول اسلام حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہر شب جمعہ بقیع جا کر وہاں مدفون افراد کے لیے دعا کرتے تھے۔ اس سلسلے میں اور بھی بہت ساری روایات موجود ہیں۔

1205 ھ تاریخ کا وہ بدترین دور تھا، جب سرزمین حجاز پر ایک ایسا ٹولہ نمودار ہوا، جنہوں نے توحید کے نام پر اہلبیت اطہار و اولیائے کرام کی دشمنی کا بیچ بویا۔ شرک و بدعت کی آڑ میں اہلبیت طاہرین اور اولیائے کرام کے حرموں کو منہدم کیا۔ نہ صرف منہدم کیا بلکہ اس کو اپنے نرغے میں لے کر وہاں فاتحہ پڑھنے، دعا و استغفار پر بھی روک لگا دی۔ بوکھلائے ہوئے اس ٹولے نے 1217ھ میں طائف پر چڑھائی کی اور 1220ھ میں مدینہ پر حملہ کرکے روضہ رسول (ص) کو مسمار کرنے کی کوشش کی۔ سلطنت عثمانی کے سلطان محمود دوم نے مصری گورنر محمد علی پاشاہ کو یہ ٹولہ نابود کرنے کا حکم دیا، علی پاشاہ نے اس ٹولے کو 1222ھ میں نابود کیا، جس کے بعد مسمار شدہ آثار کو دوبارہ تعمیر کروایا گیا۔

ان درندوں نے ایک مرتبہ پھر اس سرزمین پر سر نکال کر مزار اقدس کو اپنی درندگی کا نشانہ بنایا۔ متعدد بار حملے کیے، لیکن 8 شوال 1345ھ کا وہ غمناک اور سیاہ ترین دن جب ایک مرتبہ پھر اس دہشتگرد ٹولے نے جنت البقیع پر بزدلانہ حملہ کرکے ائمہ اطہار کے روضہ اقدس کو مکمل طور مسمار کر دیا۔ آٹھ شوال کا یہ دن دہشتگردی کا بدترین دن تھا۔ اس دن دہشتگردوں نے رسول اسلام (ص) اور آل رسول کے ساتھ کھل کر عدوات، حسد اور دشمنی کا اظہار کیا۔ دہشتگردوں کا یہ اقدام درواقع قرآن و سنت کا صاف انکار تھا اور یہ بزدلانہ حملہ جنگ خندق، احد، بدر، حنین، جمل اور جنگ خیبر وغیرہ کے بدلہ کی عکاسی کر رہا تھا۔ دہشتگردوں کی رگوں میں ان کفار و مشرکین کے خون نے چکر کھایا، جن کفار و مشرکین کو رسول اسلام (ص) اور مولائے کائنات نے ایک ایک کرکے حساب لے کر واصل نار کیا تھا۔

انہدام جنت البقیع کے پیچھے ایک لمبی داستان کارفرما ہے، اس کارروائی کے ماسٹر مائنڈ کو دشمنی اگر تھی تو وہ صرف اور صرف خاتون جنت حضرت فاطمۃ الزہرا (س) کے گھرانے سے تھی۔ حاسدوں نے خانوادہ اہلبیت کے ساتھ بے انتہا حسد کیا، جب جی نہیں بھرا تو بے دردی کے ساتھ جنت البقیع کو منہدم کر دیا۔ افسوس صد افسوس کہ اس ظالم و جابر ٹولے نے جو بھی کیا، اسلام کے نام پر کیا۔ توحید کے نام پر نعرہ تکبیر کے ساتھ کیا اور ملت اسلامیہ کے ٹھیکہ داروں نے اپنی بدنصیب آنکھوں سے اس ظلم و بربریت کا نظارہ کیا۔ کسی نے آہ تک نہ کی۔ خادم الحرمین الشرفین کے لمبے چوڑے القاب والے ٹھیکہ داروں نے پچاسی سالوں میں خاتون جنت لخت جگر رسول اکرم (ص) کے مرقد اطہر پر چراغ تک نہ جلانے دیا۔

غور طلب بات ہے کہ پچاسی سال مکمل ہونے کے بعد بھی جنت البقیع پر حرم مطہر تعمیر نہ ہوسکا۔ مسلمانوں کی غیرت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ سرزمین وحی پر عالیشان مندر تعمیر کیے گئے، لیکن رسول اسلام کی بیٹی، رسول کا نواسہ کھلے آسمان تلے، مسلمانوں کی بے غیرتی اور ظالمانہ رویہ پر افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔ اگر وائٹ ہاوس پر حملہ ہو رہا ہے تو ان بے غیرت مسلمانوں کو برداشت نہیں ہو رہا ہے، اس موقعہ پر شیطان بزرگ کے ساتھ ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں، لیکن جنت البقیع کی ویرانی پر خوش و خرم نظر آرہے ہیں۔ آج سے چند سال قبل مشرق وسطیٰ میں داعش نامی دہشتگرد تنظیم کا وجود عمل میں لایا گیا، یہ 8 ربیع الاول 1345ھ کی دہشتگردی کی ایک کڑی ہے۔ بدنام زمانہ داعش عراق و شام میں انہدام جنت البقیع کی روایت دہرانے کے لیے بنائی گئی تھی۔

اس کا واضح ثبوت حضرت حجر بن عدی ہے، جن کا مرقد مسمار کرکے ان لعینوں نے صحابی رسول کو قبر سے نکالا۔ اسی طرح دیگر مقامات مقدسہ کی بے حرمتی کی گئی۔ لیکن ایران، عراق اور شام کی سرزمینیں، سرزمین سعودی نہیں تھی، یہاں اسلام کے جانباز سپاہیوں نے انہیں چن چن کر ڈھیر کر دیا اور ناپاک عزائم رکھنے والے اس گروہ کو گاجر مولی کی طرح کاٹ کر صفایا کر دیا۔ عزیزان محترم یوم انہدام جنت البقیع کوئی معمولی واقعہ نہیں، بلکہ اس دن دہشتگردوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قلب کو مجروح کر دیا۔ رسول کی لخت جگر، رسول کا نواسہ اور دیگر ائمہ اطہار کھلے آسمان تلے صدائے استغاثہ بلند کر رہے ہیں۔ اس دن تمام فروعی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر متحد ہونے کی ضرورت ہے اور متحد ہوکر جنت البقیع پر حرم تعمیر کرنے لیے مطالبہ کرنا ہے، اس کے لیے عالمی سطح پر ریفرنڈم کروانے کی ضرورت ہے اور آل سعود پر دباؤ ڈال کر عالیشان حرم تعمیر کروانا ہے۔ "نصر من اللہ و فتح قریب"
خبر کا کوڈ : 865438
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش