0
Thursday 18 Jun 2020 20:28
اتحاد امت فورم کے اجلاس کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی

شیعہ قائدین کا اشرف جلالی کو سزا دلوانے کیلئے متفقہ جدوجہد کا اعلان

شیعہ قائدین کا اشرف جلالی کو سزا دلوانے کیلئے متفقہ جدوجہد کا اعلان
لاہور سے ابو فجر کی رپورٹ

تمام شیعہ جماعتوں اور مدارس کے مشترکہ پلیٹ فارم ’’اتحادِ امت فورم‘‘ کا اجلاس جامعۃ المنتظر ماڈل ٹاون لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام شیعہ جماعتوں کے نمائندگان، دینی مدارس کے علماء، قانونی ماہرین، زعمائے ملت، طلبہ رہنماء اور اساتذہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں تحریک لبیک کے سربراہ مولانا آصف اشرف جلالی کی جانب شانِ سیدہ، دختر رسول، حضرت بی بی فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی شان میں گستاخانہ ویڈیو کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی نائب صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان، مولانا حافظ کاظم رضا نقوی پرنسپل جامعہ قرآن و اہلبیت لاہور، مولانا باقر گھلو مدرس جامعۃ المنتظر، مولانا سید حسن رضا ہمدانی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم پنجاب، مولانا امتیاز عباس کاظمی رہنماء تحریک تحفظ تشیع پاکستان، مولانا سید حسین نجفی پرنسپل جامعۃ المصطفیٰ لاہور، مولانا سید علی مہدی کاظمی جامع مسجد امامیہ مغلپورہ نے شرکت کی۔

اجلاس میں مولانا ذیشان حیدر امامیہ مسجد شباب چوک سمن آباد، مولانا لیاقت علی گھلو امامیہ مسجد شباب چوک سمن آباد، مولانا سید مناظر حسین زیدی مسجد و امام بارگاہ باب العلم نشاط کالونی کینٹ، ملک تنویر عباس شباب چوک سمن آباد، مولانا امجد علی عابدی وکیل آیت اللہ حافظ بشیر حسین نجفی، مولانا محبوب حسین عرفانی خطیب مسجد وسن پورہ، آفتاب علی ہاشمی سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم لاہور، مولانا امجد حسین نقوی جامع مسجد حسینیہ امام بارگاہ دربار حسین بھٹہ چوک لاہور کینٹ، مولانا سید اعجاز حسین نقوی خطیب الشیعہ عسکری ٹین لاہور کینٹ، سعید احمد ایڈووکیٹ سابق صدر المصطفیٰ لائرز فورم، سجاد نقوی سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم پنجاب، سید شعیب علی جعفری سیکرٹری عزاداری کونسل ایم ڈبلیو ایم لاہور بھی شریک ہوئے۔

حسن عارف ڈویژنل صدر آئی ایس او لاہور، نصرت علی شہانی ناظم دفتر وفاق المدارس الشیعہ، عقیل حیدر ایڈووکیٹ سمن آباد، سید تفسیر حیدر کاظمی ایڈووکیٹ چونگی امر سدھو، سید ابوالحسن نقوی وفاقی کالونی، سید باقر رضا زیدی گرین ٹاون، مولانا سجاد حسین نشاط کالونی، صغیر عباس ورک شیعہ علماء کونسل لاہور، مولانا شیر احمد فراز جامع مسجد امام علی رضاؑ چونگی امر سدھو، حیدر علی کھوکھر ایڈووکیٹ مسجد شاہ خراسان نیلم بلاک علامہ اقبال ٹاون، مولانا مشتاق حسین جعفری چیئرمین عالمی امن اتحاد کونسل پاکستان، حیدر رضا مرکزی چیف شاہین اسکاوٹس پاکستان، عاصم جعفری ڈویژنل کوارڈینیٹر آئی ایس او لاہور، علی رضا کاظمی ڈپٹی سیکرٹری جنرل غربی مجلس وحدت مسلمین، نجم عباس سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم لاہور، مولانا سید تسلیم حسین کاظمی مدرس جامعۃ المصطفیٰ، کاظم علی قاضی صدر انجمن حسینیہ خواجگان نارووالی، قاسم علی قاسمی ڈویژنل صدر شیعہ علماء کونسل لاہور نے شرکت کی۔

اجلاس میں طے کیا گیا کہ تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ مولوی آصف اشرف جلالی کی شان سیدہ میں گستاخی ناقابل برداشت جرم ہے اور اس کا بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ اشرف جلالی کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے درخواست دی جائے گی اور درخواست کیلئے آیت اللہ حافظ بشیر حسین نجفی کے وکیل مولانا امجد علی عابدی، مولانا سید امتیاز عباس کاظمی اور مولانا حافظ کاظم رضا نقوی نے مدعی بننے کی پیشکش کی، جس پر مولانا امتیاز عباس کاظمی کے نام پر اتفاق کر لیا گیا۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ لاہور کے تھانہ سمن آباد میں اشرف جلالی کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے درخواست دی جائے گی۔ اجلاس میں درخواست کے متن کو بھی حتمی شکل دی گئی۔ نیز یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ سائبر کرائم ایکٹ کے تحت ایف آئی اے میں بھی الگ سے درخواست دائر کی جائے گی اور ایف آئی اے کو دی جانیوالی درخواست بھی اجلاس میں موجود قانونی ماہرین کی مشاورت سے تیار کی گئی۔ تمام تنظیموں نے اس معاملے میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

اشرف جلالی کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کرنے کے بعد تمام تنظیموں نے لاہور پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کا فیصلہ کیا، جس کی تاریخ کا تعین بعد میں کرکے رہنماوں کو آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اہلسنت علمائے کرام کی بھی پریس کانفرنس کروائی جائے گی، جبکہ اہل تشیع علماء کی مشترکہ پریس کانفرنس ہوگی، جس میں تمام جماعتوں کے قائدین اور علماء شریک ہوں گے۔ اشرف جلالی کی گستاخانہ ویڈیو کا علمی جواب دینے کیلئے اہلسنت کی معتبر کتب سے عظمت سیدہ سے متعلق احادیث کو جمع کرکے شائع کرنے کی تجویز پر بھی اتفاق کیا گیا، تاکہ اہلسنت علماء اور عوام کو اس معاملے کی سنگینی کی جانب متوجہ کیا جا سکے۔ اجلاس میں تمام شرکاء نے حرمت اہلبیت کے لئے ہر قربانی دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

شیعہ علماء کونسل لاہور کے ڈویژنل صدر قاسم علی قاسمی نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم حرمت اہلبیتؑ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے، اشرف جلالی نے کائناب کی مقدس ترین ہستی کی شان میں گستاخی کرکے اپنے خبث باطن کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہون نے کہا کہ اشرف جلالی کیخلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ہم اصولی لوگ ہیں، قانون کے ذریعے ہی گستاخِ سیدہ کو انجام تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے اشرف جلالی کیخلاف کوئی کارروائی نہ کی تو کوئی ’’غازی علم دین شہید‘‘ ادھر سے بھی نکل سکتا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کے مولانا حسن رضا ہمدانی نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ کو بتایا کہ رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے 3 سال قبل ہی اہلسنت کے مقدسات کی توہین کو حرام قرار دیدیا تھا، ہم اہل تشیع تو صحابہ کا بھی احترام کرتے ہیں، چہ جائیکہ کوئی کائناب کو مقدس ترین خاتون جس کا احترام خود رسول اللہ کرتے تھے، ان کی شان میں گستاخی کر دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے اشرف جلالی کیخلاف کوئی ایکشن نہ لیا تو ہم خود اس کی گُدی سے اس کی گستاخ زبان نوچ ڈالیں گے، ہم حرمت زہرا سلام اللہ علیہا پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔
خبر کا کوڈ : 869450
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش