0
Tuesday 7 Jul 2020 15:51

رہبر انقلاب کی بھرپور حمایت

رہبر انقلاب کی بھرپور حمایت
اداریہ
ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی سے بہت پہلے عالم تشیع کے بزرگ علماء نے ہمیشہ فلسطین کے مظلوموں کی بھرپور حمایت کی ہے۔ اسلامی انقلاب کے بانی حضرت آیت اللہ خمینیؒ جب نجف میں تھے تو اس وقت بھی اپنی تقریروں میں مظلوم فلسطینیوں کی حمایت اور غاصب صیہونی حکومت کی مخالفت کرتے تھے۔ انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد آپ نے جمعۃ الوداع کو یوم القدس قرار دیکر فلسطینیوں کی حمایت میں بہترین قدم اٹھایا۔ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای بھی امام خمینیؒ کی روش پر چلتے ہوئے فلسطین کو مسلمانوں کا اولین اور ترجیحی مسئلہ قرار دیتے ہیں۔

رہبر انقلاب اسلامی نے حماس کے سربراہ کے خط کے جواب میں فرمایا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت اور اس جعلی اور غیر قانونی غاصب صیہونی حکومت کے شر سے نجات دلانے کے لیے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کریگا۔ پیر کو جانے والے اس خط میں رہبر انقلاب اسلامی نے حماس کے سربراہ ڈاکٹر اسماعیل ھنیہ کو مخاطب کرتے ہوئے امریکہ اور صیہونی حکومت کی سازشوں کے مقابلے میں فلسطینی استقامتی محاذ کے اقدامات کی قدر دانی کرتے ہوئے انہیں امت مسلمہ کی عزت و سربلندی کا باعث قرار دیا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے اس خط میں فرمایا ہے کہ استقامتی تحریک اور فلسطین کی بہادر قوم منطق، عقل اور تجربے کی بنیاد پر دشمن کی دھمکیوں اور پیشکش کے جھانسے میں نہیں آئے گی اور ماضی کیطرح اس بے مثال استقامت کے ذریعے عزت و سربلندی کا راستہ اپنائے گی۔ رہبر انقلاب اسلامی کی طرف سے ایک ایسے موقع پر حمایت و یکجہتی پر مبنی خط فلسطین کی استقامتی تحریکوں کے لیے ایک نئے جوش و جذبے کا باعث بنے گا، کیونکہ غاصب صیہونی حکومت نے ان دنوں غرب اردن کے تیس فیصد علاقے کو مقبوضہ علاقوں سے ملانے کا اعلان کر رکھا ہے۔ اس موقع پر فلسطین کی مزاحمتی تحریک کی حمایت نہایت ضروری ہے۔
خبر کا کوڈ : 872963
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش