QR CodeQR Code

نتن یاہو، داخلی سیاسی بھنور میں

13 Jul 2020 11:13

جعلی صیہونی حکومت کا مصنوعی پن دن بدن واضح ہو رہا ہے۔ نتن یاہو مقامی سیاسی انتشار کے نتیجے میں اٹھنے والے طوفان میں ڈوبنے والے ہیں، جس سے نجات کیلئے کبھی سنچری ڈیل اور کبھی غرب اردن کے علاقوں کو غاصب اسرائیلی حکومت کیساتھ شامل کرنا چاہتے ہیں۔


اداریہ
غاصب صیہونی حکومت کے وزیراعظم نتن یاہو اس وقت تاریخ کے بدترین بحران سے گذر رہے ہیں۔ تین بار مسلسل انتخابات کرانے کے باوجود پچاس فیصد آراء حاصل کرنے میں ناکام رہے اور انہیں بلیو وائیٹ نامی ایسی سیاسی جماعت سے الحاق کرنا پڑا ہے، جو نتن یاہو کی پالیسیوں کو ماضی میں بھی اور اب بھی تنقید کا نشانہ بناتی ہے۔ گذشتہ چند دنوں میں تل ابیب کے اندر نتن یاہو حکومت کے خلاف کئی مظاہرے ہوچکے ہیں۔ آخری مظاہرے میں دس ہزار سے زائد افراد شریک ہوئے اور انہوں نے جو نعرے لگائے اور بینروں و پلے کارڈز پر جو نعرے تحریر کیے ہوئے تھے، اس سے نتن یاہو کی حکومت سے عوامی نفرت کا واضح اشارہ ملتا ہے۔ نتن یاہو اور اس کی اہلیہ بدعنوانی کے کئی مقدمات میں پیشیاں بھگت رہے ہیں۔ کابینہ میں اتحادی جماعتوں کے افراد شامل ہیں، جو نتن یاہو کو ناکام بنانے میں لگے رہتے ہیں۔

اوپر سے کرونا کی وباء نے بھی نتن یاہو کی حکومت کی چولیں ہلا کر رکھ دی ہیں۔ بے روزگاری اور اقتصادی مشکلات روز بروز بڑھ رہی ہیں۔ نتن یاہو کے خلاف مخالفین کا یہ کہنا ہے کہ موجودہ اتحادی حکومت کی ترجیحات عوام نہیں کچھ اور ہیں، وگرنہ نتن یاہو کی حکومت بے روزگاری، اقتصادی بدحالی، صحت اور عوامی فلاح و بہبود کی طرف توجہ دیتی۔ بہرحال اس جعلی حکومت کا مصنوعی پن دن بدن واضح ہو رہا ہے۔ نتن یاہو مقامی سیاسی انتشار کے نتیجے میں اٹھنے والے طوفان میں ڈوبنے والے ہیں، وہ اس صورتحال سے نجات کے لیے کبھی سنچری ڈیل اور کبھی غرب اردن کے علاقوں کو غاصب اسرائیلی حکومت کے ساتھ شامل کرنا چاہتے ہیں، لیکن حالات یہ بتا رہے ہیں کہ نتن یاہو اس سیاسی بھنور سے نکل نہیں پائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 874199

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/article/874199/نتن-یاہو-داخلی-سیاسی-بھنور-میں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org