QR CodeQR Code

ہوش کے ناخن

11 Sep 2020 12:26

ایران پر الزام لگانے والے ان ممالک نے عرصے سے امریکی و صیہونی سازشوں پر تو اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں اور اب وہ صیہونی حکومت کیساتھ اپنے رشتوں کو برملا کرکے بیت المقدس کی تحریک آزادی کیساتھ غداری پر اتر آئے ہیں۔


اداریہ
سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے عرب لیگ کے حالیہ اجلاس کی سائڈ لائن پر ایران مخالف ایک اجلاس میں یہ الزام لگایا ہے کہ ایران خطے کے عرب ممالک میں مداخلت کر رہا ہے۔ قابل ذکر امر یہ ہے کہ ایران پر وہ ممالک الزام عائد کر رہے ہیں، جو خطے میں غاصب ٹولے کو مداخلت کی اجازت دینے، بحرین میں پرامن مظاہریں کی سرکوبی، عراق و شام میں سرگرم دہشتگردوں کی پشت پناہی کرنے اور یمن کے مظلوم عوام کے خلاف آتش جنگ کو بھڑکانے میں پیش پیش ہیں اور خطے کو بدامنی سے دوچار کرنے میں بھی سب سے آگے ہیں۔ یاد رہے کہ ایران پر بے بنیاد الزامات اُن ممالک نے لگائے ہیں، جنہوں نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات استوار کرکے ایک اسٹریٹیجک غلطی کی ہے اور اب وہ اپنی خام خیالی میں بدامنی کے اصل مرکز سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ایران پر الزام لگانے والے ان ممالک نے عرصے سے امریکی و صیہونی سازشوں پر تو اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں اور اب وہ صیہونی حکومت کے ساتھ اپنے رشتوں کو برملا کرکے بیت المقدس کی تحریک آزادی کے ساتھ غداری پر اتر آئے ہیں۔ ان ممالک کو حق نہیں پہنچتا کہ وہ فلسطین اور لبنان میں استقامتی محاذ کی شرافتمندانہ حمایت کرنے پر ایران کو مورد الزام ٹھہرائیں۔ سعودی عرب، بحرین اور متحدہ عرب امارات کو امریکی اور صیہونی سازشوں کو سمجھنا ہوگا اور ہوش کے ناخن لینا ہونگے، کیونکہ یہ طاقتیں ایرانو فوبیا کے پردے میں اپنے مزموم اہداف حاصل کرنے کی خواہاں ہیں اور وہ بعض عرب ممالک کو صرف چارہ کے طور پر استعمال کر رہی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 885643

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/article/885643/ہوش-کے-ناخن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org