QR CodeQR Code

اربعین حسینی2020ء

5 Oct 2020 15:22

اسلام ٹائمز: اسی لمحے۔۔ دونوں آنکھوں کے کناروں سے بہتا ہوا۔۔ ایک بے رنگ سا سیال مادہ۔۔ نجف تا کربلا
کی جانے والی پیادہ روی میں شریک ہو جاتا ہے۔۔ تصوّر تصویر مانگتا ہے۔۔ اور ہم تو سوچتے ہی تصویروں میں ہیں...!!


تحریر: بنت الہدیٰ

ہم تصویروں میں سوچتے ہیں!
زیارتِ اربعین کا خیال بھی مکمل تصویری ہے۔۔
کہ اس راہ میں خیالات کسی زبان میں وارد نہیں ہوتے۔۔۔
زائرین کے لب و لہجے کا اختلاف ان کی سوچ پر کوئی اثر نہیں رکھتا۔۔
یعنی عشق بیان نہیں۔۔ تصوّر مانگتا ہے۔۔
عشاق ابا عبداللہ (ع) بھی تصوّر میں مختلف عکس باہم جوڑ کر اربعین کی یاد، خیال اور سوچ کا ملبہ تیار کر لیتے ہیں
دوران تفکّر ہونٹ اور زبان پر جنبش تک نہیں ہوتی
مگر آنکھیں مسلسل حرکت میں رہتی ہیں
جو ہر تیس سیکنڈ پر ایک نیا منظر تخلیق کرتی ہیں
اور ہر بدلتے ہوئے منظر کے ساتھ
چند قدموں کا فاصلہ طے کر لیا جاتا ہے۔۔
کہ ان منظروں کی تبدیلی کے دوران جو سیکنڈ کے دسویں حصے کا وقفہ آتا ہے 
اسی لمحے۔۔
دونوں آنکھوں کے کناروں سے بہتا ہوا۔۔
ایک بے رنگ سا سیال مادہ۔۔ 
نجف تا کربلا
کی جانے والی پیادہ روی میں شریک ہو جاتا ہے۔۔
تصوّر تصویر مانگتا ہے۔۔
اور ہم تو سوچتے ہی تصویروں میں ہیں...!!


خبر کا کوڈ: 890274

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/article/890274/اربعین-حسینی2020ء

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org