0
Friday 9 Oct 2020 06:47

کیا اندھیرے میں روشن آفتاب دیکھا ہے؟

کیا اندھیرے میں روشن آفتاب دیکھا ہے؟
تحریر: بنت الہدیٰ

چاند دھیرے دھیرے تاریکی لے کر سرکتا ہے
تب کہیں جا کر سورج اپنی روشنی بکھیرتا ہے۔۔!
مگر پول نمبر 1452 وہ واحد مقام ہے
جہاں آپ شام کی چادر اوڑھے ہوئے سورج کو مکمل روشن دیکھ سکتے ہیں۔۔
سحر ہونے اور رات کے آجانے میں بس اک "شام" حائل ہے۔۔
شام جو لمحوں میں گزر جاتی ہے
کہ وقت سیکنڈ کی رفتار سے سرکتا ہے۔۔

پول نمبر 1452 پر پہنچتے ہی۔۔
رات کے بہت سے اندھیرے کے بعد،
جب آنکھیں سرخ ڈوریوں میں بندھنے لگیں
میں نے خوبصورت الفاظ میں سمٹی ایک کہانی لکھنے کی چاہت کی تھی
باوجود اس کے
کہانی کے اختتام پہ صفحے خالی رہ گئے
کہ آغاز سے انجام کے درمیان 
ایک طویل "انتظار" ہے

مگر پول نمبر 1452 سے روشن آفتاب۔۔
جس سے نکلنے والی کرنیں دنیا کے آخری کونے تک پھیلی ہوئی ہیں،
 نے مجھ پر واضح کر دیا
کہ سیاہی جتنی مرضی پھیل جائے
اجالا سب سمیٹ لیتا ہے!
اسی امید پر میں آج پھر،
آپ سے کہانی لکھنے کی خواہش کرتی ہوں
کہ عنقریب کسی دن کی روشنی
سورج کو اس شرط پہ کھلنے کی اجازت دے
کہ وہ انتظار کی شام سے رخصت لے کر
صبحِ ظہور بن جائے۔۔۔
#اللھم_عجل_لولیک_الفرج
#اربعین_ظہور
خبر کا کوڈ : 890874
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش